قرطاج یا قرطاجنہ یا قرطاجہ (انگریزی: Carthage) میں موجودہ تونس شہر کے قریب فونیقیوں کا ایک شہر تھا جو 814 قبل مسیح میں آباد کیا گیا، آج صرف اس کے آثار باقی ہیں۔

قرطاجنہ
قرطاج
Carthage
Tunisie Carthage Ruines 08.JPG
 

تاریخ تاسیس 9ویں صدی ق م  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک Flag of Tunisia.svg تونس[1]
قدیم قرطاج (814 ق.م–146 ق.م)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
دارالحکومت برائے
قدیم قرطاج (814 ق.م–146 ق.م)  ویکی ڈیٹا پر (P1376) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 36°51′29″N 10°19′51″E / 36.85806°N 10.33083°E / 36.85806; 10.33083
قابل ذکر
جیو رمز 2468244  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

قرطاجنہ کے آثار قدیمہ

یہ سلطنت قرطاج کے عہد میں قائم کیا گیا شہر تھا، جس کا تیسری صدی ق م میں یونانیوں سے ٹکراؤ ہوا تھا اور عہد عتیق (انگریزی: Ancient Age) کی مشہور لڑائیاں پیونک جنگیں (انگریزی: Punic Wars) لڑی گئیں جن میں یونانی اور فونیقی تین مرتبہ مدمقابل آئے۔ دوسری پیونک جنگ (218 تا 201 ق م) میں قرطاجنہ کے ہنی بال نے روم پر چڑھائی کی تاہم حتمی شکست سے ہسپانیہ اور دیگر علاقے قرطاجنہ کے ہاتھوں سے نکل گئے۔ 146 ق م میں رومیوں نے قرطاجنہ کو تباہ کر دیا۔

قرطاجنہ کا عظیم شہر سفید سنگ مرمر اور مختلف رنگ کے سنگ رخام سے تعمیر کیا گیا تھا۔ مسلمانوں نے اسی شہر کے باقی آثار سے تونس شہر آباد کیا۔

قرطاجنہ کے آثار قدیمہ عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔

حوالہ جاتترميم

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/1762.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.    "صفحہ قرطاجنہ في GeoNames ID". GeoNames ID. اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2020ء. 
  3. (فرانسیسی میں) Population estimate of 2013 National Institute of Statistics – Tunisia