ہوا مولان (انگریزی: Hua Mulan) (چینی: 花木蘭) شمالی اور جنوبی خاندانوں کے دور حکومت (420ء-589ء) کی چینی تاریخ میں ایک افسانوی چینی جنگجو خاتون ہے۔ اس کا اصل بیان نغمہ مولان (انگریزی: Ballad of Mulan) (چینی: 木蘭辭; پینین: Mùlán cí) میں ہوا ہے۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو اپنے بوڑھے اور ناتواں باپ کی جگہ فوج میں شامل ہو جاتی ہے۔ مولان سال فوج میں امتیازی صلاحیتوں کے ساتھ لڑتی رہی اور کوئی انعام لیے بغیر واپس اپنے آبائی شہر میں آ گئی۔

ہوا مولان خوبصورتی کے اجتماع جواہرات (畫麗珠萃秀)
تخلیق Guo Maoqian
جنسمونث
پیشہسپاہی
قومیتچینی
Hua Mulan
روایتی چینی
سادہ چینی

تاریخ ترمیم

نغمہ مولان سب سے پہلے قدیم اور جدید (چینی: 古今樂錄; پینین: Gǔjīn Yuèlù) موسیقی ریکارڈز میں چھٹی صدی میں تحریر کیا گیا۔ نظم کا سب سے قدیم ترین متن گیارہویں صدی یا بارہویں صدی کی بیاض سے ملتا ہے جسے موسیقی بیورو مجموعہ (چینی: 樂府詩; پینین: Yuèfǔshī) کہا جاتا ہے۔ اس کے مصنف گؤ ماوچیان نے واضح طور پر حوالے کے لیے قدیم اور جدید موسیقی ریکارڈز کا ذکر کیا ہے۔ ایک نغمے کے طور پر مصرووں کی تعداد نصاب کے مطابق ہونا ضروری نہیں ہے۔ یہ نظم 31 ہم قافیہ دو مصرعوں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر مصرے پانچ حرفی ہیں، چند سات یا نو تک بھی ہیں۔

بارہویں صدی کی ان دو نظموں کے علاوہ اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ منگ دور کے اواخر میں ڈراما نگار شو وئی (وفات 1593ء) نے کہانی کو دو ایکٹ کے ایک ڈرامے خاتون مولان (雌木蘭 یا زیادہ تفصیل میں "ہیروئن مولان نے اپنے والد کی جگہ جنگ میں جاتی ہے" (چینی: 雌木蘭替父從軍; پینین: Cí-Mùlán Tì Fù Cóngjūn) کے طور پر پیش کیا۔ [1][2] بعد میں سترہویں صدی میں ابتدائی چنگ دور میں مولان کا کردار چو رینہیو (چینی: 褚人獲) نے ایک تاریخی ناول سوئی تانگ رومانس (چینی: 隋唐演義) میں شامل کیا۔ [3][4] وقت کے ساتھ ساتھ مولان کی لوک کہانی کی مقبولیت جینی ثقافت میں مقبول ہوتی رہی۔

نام ترمیم

چینی نام مولان میگنولیا کے حوالے سے ہے۔ نظم کی ہیروئن کو مختلف ورژن میں مختلف خاندانی نام دیے گئے ہیں۔ چند خاندانی نام ژو (朱), وئی (魏)، ہوا (花؛ Huā؛ 'پھول') ہیں۔ تاہم ہوا اس کے شاعرانہ معنی کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ مقبول ہو گیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Kwa & Idema 2010, p. xvii
  2. Martin W. Huang (2006)، Negotiating Masculinities in Late Imperial China، University of Hawaii Press، صفحہ: 67–8، ISBN 0824828968 
  3. Kwa & Idema 2010, pp. xx–xxi, 119–120
  4. Huang 2006, pp. 120, 124–5

بیرونی روابط ترمیم