فاسٹ اینڈ فیوریس پریزینٹ: ہوبس اینڈ شا (محض ہوبس اینڈ شا بھی لکھا جاتا ہے) 2019 کی امریکی ہالی ووڈ ایکشن فلم ہے۔ جس کے ہدایت کار ڈیوڈ لیچ اور مصنف کرس مورگن اور ڈریو پیئرس ہیں ، یہ فلم کرس مورگن کی لکھی ایک کہانی کی بنیاد پر ہے۔ یہ کہانی فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم سے الگ ہے جو مرکزی سیریز میں متعارف کرائے گئے کردار لیوک ہوبس اور ڈیکارڈ شا کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اداکار ڈوائن جانسن ہابس اور جیسن اسٹیتھم شا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم میں ڈوائن جانسن، جیسن اسٹیتھم کے علاوہ ادریس ایلبا ، وینیسا کربی ، ہیلن میرین اور ررومن رینز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ۔ یہ فلم دو سابق دشمنوں لیوک ہوبس (ڈوائن جانسن) اور ڈیکارڈ شا (جیسن اسٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن برکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادریس ایلبا ادا کر رہے ہیں۔ برکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، اس نے ایک ایسا وائرس چوری کر لیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔ [3]

فاسٹ اینڈ فیوریس پریزینٹ: ہوبس اینڈ شا
ہوبس اینڈ شا کا پوسٹر
ہدایت کارڈیوڈ لیچ
پروڈیوسر
منظر نویس
کہانیکرس مورگن
ستارے
موسیقیٹائلر بیٹس
سنیماگرافیجوناتھن سیلا
ایڈیٹر
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاریونیورسل سٹوڈیوز
تاریخ نمائش
  • 13 جولائی 2019ء (2019ء-07-13) (ڈولبی تھیٹر)
  • 2 اگست 2019ء (2019ء-08-02) (United States)
دورانیہ
136 minutes[2]
ملکUnited States
زبانانگریزی
بجٹ$200 million[2]

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے اداکار اور پروڈیوسر وین ڈیزل نے سب سے پہلے 2015 میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر اسپن آفس (سیریز کے علاوہ فلم) زیر تکمیل ہے اور ہوبس اینڈ شا کا باضابطہ طور پر اعلان اکتوبر 2017 میں کیا گیا۔ لیچ کو اپریل 2018 میں بطور ہدایتکار چنا گیا۔ کربی اور ادریس ایلبا دونوں جولائی 2018ء میں کاسٹ میں شامل ہوئے ۔ فلم بندی ستمبر میں شروع ہوئی اور جنوری 2019 تک جاری رہی ، زیادہ تر شوٹنگ لندن اور گلاسگو میں ہوئی ہے۔ اس فلم کو یونیورسل پکچرز کی جانب سے 2 اگست 2019ء کو ریلیز کیا جائے گا۔[3]

ہوبس اینڈ شا کو 13 جولائی 2019 کو ڈولبی تھیٹر میں ریلیز کیا گیا اور یہ فلم 2 اگست ، 2019 کو 2D ، ڈولبی سنیما اور IMAX تھیٹر میں امریکا میں ریلیز ہوگی۔ اسے ناقدین کی جانب سے موزوں جائزے ملے۔ [4]

فلم کی کہانی

ترمیم

ہیٹی شا (وینیسا کربی) کی زیرقیادت ، MI6 ایجنٹوں کا ایک عملہ ایتھون کے گودام میں داخل ہوتا ہے اور اندر سے ایک وائرس کیپسول حاصل کرنے کی کوشش کر تا ہے۔ اس دوران بریکسٹن لور (ادریس ایلبا ) نامی ایک ماسٹر مائنڈ کرمنل جس کا جسم انتہائی جدید سائبر جینیاتی ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو اسے حیرت انگیز اور فوق البشر ( سپرہیومین) صلاحیتوں کی حامل بناتی ہیں، وہاں پہنچ کر عملے کو مار دیتا ہے ، سوائے ہیٹی کے ، جو وائرس کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے خود اپنے جسم میں وائرس ٹرانسفر کرکے فرار ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد بریکسٹن ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر اسے ایک خطرناک ملزم کے طور پر نیوز میں پیش کردیتا ہے۔

لیوک ہوبس (ڈوائن جانسن ) اور ڈیکارڈ شا (جیسن اسٹیتھم ) کو حکام کی جانب سے گمشدہ وائرس کیپسول سے آگاہ کیا جاتا ہے اور ہیٹی شا کو ڈھونڈنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ مگر یہ جان کر دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا دونوں ایک دوسرے پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ شا وہاں سے روانہ ہو کر ہیٹی کے گھر چلا جاتا، جبکہ ہوبس ہیٹی کو ڈھونڈنے کا انتظام کرتا ہے ، جو بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کرتی ہے ۔ ہوبس ہیٹی تیک پہنچ جاتا ہے اور دونوں کے درمیان مدبھیڑ ہوتی ہے۔ ہوبس اسے پکڑ کر سی آئی اے کے دفتر لے آتا ہے ، ہوبس ہیٹی سے وائرس کے متعلق پوچھتا ہے مگر وہ چپ رہتی ہے اور موقع دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن وہاں ڈیکارڈ شا آجاتا ہے۔ ہوبس کو پتہ چلتا ہے کہ ہیٹی شا دراصل ڈیکارڈ شاہ کی بہن ہے۔ ہیٹی انھیں بتاتی ہے کہ وہ وائرس اس کے جسم کے اندر ہے۔

اچانک برکسٹن اپنے ساتھوں کے ساتھ بلڈنگ کا شیشہ توڑ کر اندر آتا ہے ، اس عمل میں وہ سی آئی اے کے کچھ ایجنٹوں کو ہلاک کر کے ہیٹی کو اغوا کرکے لے جانے لگتا ہے۔ تاہم ، ہوبس اور شا اس کو روک کر ہیٹی کو چھڑا لیتے ہیں ، اس کے بعد لندن کی سڑکوں پر گاڑیوں کے تعاقب کے بعد ہوبس ، شا اور ہیٹی بالآخر برکسٹن اور اس کے ساتھیوں کی پہنچ سے دور فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ تب یہ انکشاف ہوتا ہے کہ شا نے آٹھ سال قبل برکسٹن کو مارنے کی کوشش کی تھی ، لیکن ناکام ہو گیا تھا اور بریکسٹن کو ایتھون نے ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ زندہ کیا ہے۔ پھر یہ تینوں پروفیسر آندریکو (ایڈی مارسن) کو تلاش کرتے ہیں ، جس نے یہ وائرس بنایا تھا اور آندریکو وضاحت کرتا ہے کہ ہیٹی کو وائرس سے بچانے کے لیے یا تو اسے مارنا پڑے گا یا پھر انھیں یوکرائن (روس) میں ایتھون فیکٹری سے وائرس نکالنے کا آلہ بازیافت کرنا پڑے گا۔

پھر یہ تینوں روس کا سفر کرتے ہیں ، جہاں ہوبس اور شا اسلح سے لیس ہوتے ہیں اور ہیٹی جان بوجھ کر خود کو برکسٹن کے حوالے کردیتی ہے۔ برکسٹن ہیٹی کو ایتھون فیکٹری لے جاتا ہے ایک لیبارٹری میں پہنچادیتا ہے تاکہ اس میں سے وائرس نکال سکے، جہاں اس نے پروفیسر آندریکو کو بھی پہلے سے اغوا کرکے رکھا ہوتا ہے۔ ہوبس اور شا فیکٹری میں پہنچ کر ٹائم بم فٹ کرتے ہیں ۔ لیکن برکسٹن کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں۔ پروفیسر آندریکو ہیٹی کی مدد کرتا ہے اور وائرس نکالنے کا آلہ لے کر وہ دونوں اس لیبارٹری سے فرار ہوجاتے ہیں۔ ہیٹی اور پروفیسر آندریکو جدید اسلحہ کی مدد سے برکسٹن پر حملہ کرتے ہیں اور ہوبس اور ڈیکارڈ شا کو چھڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور ایک بار پھر گاڑیوں کے تعاقب کے بعد وہ برکسٹن سے آلہ حاصل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ تاہم بم دھماکے اور گاڑیوں میں فرار ہوتے وقت وائرس نکالنے والے آلے کو نقصان پہنچا ہے۔ ہوبس ساموا میں اپنے گھر جاکر مدد پانے کا مشورہ دیتا ہے اور تینوں ساموا کا سفر کرتے ہیں۔

ساموا میں ، ہوبس اپنے بھائیوں میٹیو ہوبس(ریسلر رومن رینز )، ڈیوک ہوبس(فٹ بالر جوش موگا)، یوحنا ہوبس (کلف کرٹیس )سے ملتا ہے ، تھوڑی ناراضی کے بعد وہ انھیں منا لیتاہے ، ہوبس کا بھائی یوحنا اس آکہ کی ریپئرنگ پر راضی ہوجاتا ہے۔ اور باقی گھر والے اور ڈیکارڈ مل کر برکسٹن اور اس کی فوج کے استقبال کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں۔ آلہ کی کامیابی کے ساتھ ریپئرنگ کردی جاتی ہے اور یہ آلہ ہیٹی سے وائرس نکالنا شروع کردیتا ہے۔

لیکن برکسٹن اور اس کی فوج ساموا پہنچ جاتی ہے اور ہوبس اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کی ٹیم کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھتاہے۔ اس افراتفری کے دوران میں ، ہیٹی بریکسٹن کے چنگل میں پھنس جاتی ہے اور وہ اسے ایک ہیلی کاپٹر میں لے جانے لگتا ہے ۔ ہوبس اور شا برکسٹن کا پیچھا کرتے ہیں ، ہوبس اور شا ٹرک میں لگی زنجیر کے ذریعے ہیلی کاپٹر کو پھنسا لیتے ہیں اور ہوبس کے سب بھائی اپنی گاڑیوں کو ٹرک سے جوڑ لیتے ہیں ۔ گاڑیوں کے وزن کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑ نہیں پاتا اور نیچے آبشار کی جانب گرجاتا ہے ۔ ساتھ ہی ٹرک کے ساتھ ہوبس اور شا بھی گرجاتے ہیں ۔

اب برکسٹن کا مقابلہ ہوبس اور شا سے ہوتا ہے۔ ہوبس اور شا برکسٹن کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن برکسٹن کے اندر لگی جدید ٹیکنالوجی اسے ان کی ہر حرکت سے پہلے آگاہ کردیتی ہے اور وہ ان کے وار سے پہلے ان کے حملے کو ناکام بنادیتا ہے۔ تاہم ، ہوبس اور شا مل کر اس طرح لڑتے ہیں کہ برکسٹن کے ٹیکنالوجی آلات ان کے حملے کو سمجھنے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور وہ برکسٹن کو زخمی کردیتے ہیں۔ ایتھون کا ماسٹر مائنڈ (جس کی صرف آواز کمپیوٹر میں سنائی دیتی ہے) برکسٹن کی کارکردگی سے مایوس ہوکر ایک آٹو ڈسٹرکشن عمل کو متحرک کردیتا ہے جو برکسٹن کو جان سے مار دیتا ہے۔ ہیٹی آلہ کے ذریعے اپنے اندر سے مکمل طور پر وائرس نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ پورے واقعے کے بعد ، ہوبس ، شا اور ہیٹی ایک ساتھ اپنے راستے چل پڑتے ہیں۔

اداکار

ترمیم
  • ڈوائن جانسن بطور لیوک ہوبس ، جو فیڈرل ایجنٹ ڈی ایس ایس کے لیے کام کررہا ہے اور فیورس7 اور اور دی فیٹ آف دی فیورسکے واقعات کے بعد شا سے اس کے اختلافات ہیں۔ [5]
  • جیسن اسٹیتھم بطور ڈیکارڈ شا، سابق برطانوی اسپیشل فورسز جو ایک پیشہ ور قاتل تھا مگر بعد میٰں فورس میں شامل ہو گیا۔ ہان کے قتل کے بعد ہوبس نے اسے قید کر دیا تھا۔ لاس اینجلس میں اپنی شکست کے بعد ، شا اور ہوبس کے درمیان تنازعات رہے ہیں۔ وہ برکسٹن لور کو پکڑنے کے لیے ہوبس کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوتا ہے۔
  • ادریس ایلبا بطور بریکسٹن لور ، ایک MI6 فیلڈ ایجنٹ جو بعد میں ایک مطلوب مجرم اور دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بن گیا ہے ، سائبر جینیاتی جسمانی ٹکنالوجی سے لیس اس کا جسم اس کو فوق البشر صلاحیت اور قابلیت دیتا ہے۔
  • وینیسا کربی بطور ہیٹی شا ، ایک MI6 فیلڈ ایجنٹ اور ڈیکارڈ اور اوون کی بہن ۔
  • عزا گونزالیز بطور میڈم ایم، ایک پراسرار ارب پتی ، جو آئی لیڈ کے ملک میں مقیم ہیں جہاں ہوبس کا کنبہ رہائش پزیر ہے اور معلومات فراہم کنندہ ہے۔
  • ہیلن میرین بطور کوئینی شا ، ڈیکارڈ ، اوون اور ہیٹی کی ماں ہے۔

مزید برآں ، کلف کرٹس ، رومن رینز ، جوش موگا اور جان توئی جو لیوک ہوبس کے بھائی یوحنا ، میٹو ، تیمو اور کال ہوبس کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ لوری پیلینس ٹویسانو ہوبس کی ماں سیفینا ہوبس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ [6] [7] [8] لیون بیک ویتھ ، ویسٹلی لی کلے اور پنگی مولی اس فلم میں لیوک ہوبس کے کزنز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایلیانا سو، سیم ہوبس اور روب ڈیلنی ایجنٹ لایب کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

چارلیز تھیرن نے فلم فیٹ آف دی فیوریس سے سائفر کے کردار میں دوبارہ نظر آرہی ہیں اور کیون ہارٹ اور ریان رینالڈس بالترتیب ڈِکلے اور لاک کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ایڈی مارسن پروفیسر آندریکو کا لردار نبھا رہے ہیں۔ [9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Denise Petski، Denise Petski (October 4, 2018)۔ "'Hobbs & Shaw': Dwayne Johnson Shares On-Screen Staredown With Jason Statham In First-Look Photo" 
  2. ^ ا ب "Fast & Furious Presents: Hobbs & Shaw (2019)"۔ باکس آفس موجو۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس۔ اخذ شدہ بتاریخ July 24, 2019 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ ہوبس اینڈ شا ٹریلر۔ 31 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2019 
  4. "Fast & Furious Presents: Hobbs & Shaw: Trailer & Movie Site" (بزبان انگریزی)۔ یونیورسل سٹوڈیوز۔ 02 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 29, 2019 
  5. "Vanessa Kirby had 'intense' first day on Hobbs and Shaw"۔ MSN۔ July 24, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ August 1, 2019 
  6. "Brisk Iced Tea Partners with Universal Pictures' "Fast & Furious Presents: Hobbs & Shaw" Starring Dwayne Johnson and Jason Statham"۔ finance.yahoo.com 
  7. استشهاد فارغ (معاونت) 
  8. استشهاد فارغ (معاونت) 
  9. استشهاد فارغ (معاونت) 

بیرونی روابط

ترمیم