ہو من جہاں
ہو من جہاں یکم جنوری 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی ڈراما فلم ہے، جس کی تحریر و ہدایات عاصم رضا نے دی ہیں۔ فلم کا سکرین پلے رشنا عابدی، امتصال عباسی اور عاصم رضا نے لکھا ہے۔ جبکہ مکالمے یاسر حسین اور عاصم رضا نے تحریر کیے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، شہریار منوہراور سونیا جہاں کے علاوہ تجربہ کار اداکار بشرہ انصاری،ارشد محمود،جمال شاہ او رمنوہر صدیقی بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو مشرق وسطہ میں 31 دسمبر 2015، جبکہ پاکستان اور امریکا میں یکم جنوری 2016 کو ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم اے آر وائی فلمز کی جانب سے ملک بھر میں تقسیم کی گئی ہے۔ فلم پاکستانی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ جبکہ کے ناقدین کی جانب سے ملاجلا اور مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔
ہو من جہاں | |
---|---|
فلم پوسٹر | |
ہدایت کار | عاصم رضا |
پروڈیوسر | احمد افضل شہریار منور علی ضیاء نقوی |
منظر نویس | احمد افضل رشنہ عابدی امتصال عباسی |
کہانی | احمد افضل |
ستارے | ماہرہ خان شہریار منوہر عدیل حسین سونیاجہاں |
پروڈکشن کمپنی | The Vision Factory Films
AB Entertainment |
تقسیم کار | اے آر وائی فلمز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 170 منٹ |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
باکس آفس | روپیہ 12 کروڑ (US$1.1 ملین) (6 دنوں میں) |