ماہرہ خان (21 دسمبر، 1982ء) ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور وی جے ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں۔ یکم جنوری 2016ء میں ان کی پاکستانی فلم ہو من جہاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

ماہرہ خان

معلومات شخصیت
پیدائش (1984-12-21) 21 دسمبر 1984 (عمر 40 برس)
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
مذہب اسلام
شریک حیات علی عسکری (2007–2015)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 1
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی فاؤنڈیشن پبلک اسکول
سانٹا مونیکا کالج
پیشہ وی جے، اداکارہ، ماڈل
دور فعالیت 2008-تاحال
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیرئیر

ترمیم

ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں ٹی وی میزبان کے طور پر کیا [2] ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، جو ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا تھا[3] اس کے بعد انھوں نے ماہرہ کے ساتھ اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008ء میں کی [4] [5] جہاں انھوں نے موسیقی کی ویڈیو چلائیں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کی اور ناظرین سے براہ راست فون کال پربات کی [6] 2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی [7] جس میں ان کا معاون کردار تھا۔[8] انھوں نے اس فلم میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو ایک قدامت پسند نچلے متوسط ​​طبقے کی لڑکی ہے جو لاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے۔ فلم ایک تجارتی طور پر بہت کامیاب رہی اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شامل ہو گئی۔[4][9] اسی سال ماہرہ خان نے مہرین جبار کی ہدایت کاری میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا۔ [10] اس سیریل کی فلم بندی نیویارک میں کی گئی اور اس میں انھوں نے عائلہ کا کردار ادا کیا[8] اس کے بعد وہ سرمد بخش کی ہدایتکاری میں چلنے والی ڈراما سیریل ہم سفر میں نمودار ہوئی [7] [11]

ماہرہ خان کی فلمیں

ترمیم

ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے تین پاکستانی بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ رئیس میں ماہرہ خان مشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کر رہی ہیں۔

Key اس نشان سے مراد ایسی فلمیں جو زیر تخلیق ہیں
سال فلم کردار مزید
2011ء بول عائشہ[12][13]
2015ء بن روئے صبا شفیق [14]
2015ء منٹو Madaran [15]
2016ء ہو من جہاں Manizeh [16][17]
2016ء رئیس آسیہ خاں
2017ء پنجاب نہیں جاؤں گی
2018ء لوڈ ویڈنگ
2022ء قائد اعظم زندہ باد

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.bbc.com/news/world-55042935 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 نومبر 2020
  2. "The next big thing"۔ DAWN۔ 2007-12-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-22
  3. "#Throwback: This video of VJ Mahira Khan proves she was always a star"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 6 اپریل 2016۔ 2016-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-14
  4. ^ ا ب "Talking about Bol"۔ The Express Tribune۔ 23 جون 2011۔ 2017-04-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-23
  5. InpaperMagazine، From (3 جولائی 2011)۔ "Final Analysis: What does Bol have to say?"۔ DAWN۔ 2017-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-10
  6. "From Humsafar to Raees: Mahira Khan's journey to stardom"۔ The Express Tribune۔ 26 جنوری 2017۔ 2017-03-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-16
  7. ^ ا ب "Mahirah: Beauty with brains"۔ The Express Tribune۔ 27 اکتوبر 2010۔ 2017-02-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-13
  8. ^ ا ب Anam Mansuri (19 فروری 2012)۔ "The real Mahira"۔ The Express Tribune۔ 2017-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-10
  9. "Mahira Khan husband, family and wedding photos, movies, and TV shows – Ali Askari, Neeyat, Humsafar and Bol"۔ The Indian Express۔ 11 دسمبر 2016۔ 2016-12-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-14۔ The actor during an interview has said that both her parents are Urdu-speaking Pathans.
  10. "10 iconic Pakistani TV dramas you should binge-watch this weekend"۔ Images۔ 21 اکتوبر 2016۔ 2016-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-14
  11. Zoya Anwer۔ "I'm as nervous about 'Sadqay Tumhare' as I was for my first drama: Mahira Khan"۔ DAWN۔ 2014-10-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-15
  12. Bol: Movie Review | Hindi Movie News – Times of India
  13. "Account Suspended"۔ 2016-01-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-03
  14. http://qz.com/460667/the-movie-bin-roye-is-pakistans-answer-to-bollywood/
  15. Mahira Khan in a never-seen-before avatar in Manto – The Express Tribune
  16. http://m.thenational.ae/arts-life/film/mahira-khans-latest-film-tugs-hard-at-heartstrings[مردہ ربط]
  17. "Mahira plays quirky urban girl in upcoming Sheharyar Munawer venture"۔ DAWN.com۔ Anum Rahman۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-01-07