سونیا جہاں
سونیا رضوی (ولادت: 24 اپریل 1980ء) جو اپنے فلمی نام سونیا جہاں سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی فلمی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر اردو اور ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ سونیا جہاں نے متعدد پاکستانی ڈراموں، اشتہاروں اور بھارتی بالی وڈ فلموں میں کام کیا- سونیا معروف گلوکارہ نور جہاں اور فلمساز شوکت حسین رضوی کی پوتی ہیں۔ انھوں نے متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، ان میں فلم مائی نیم اِز خان (2010ء)، انگریزی زبان میں سیاسی فلم “دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ” (2012ء) اور آنے والا دور کا میوزیکل ڈراما ہو من جہاں (2015ء) شامل ہیں۔ سونیا رضوی کو ان کے کرداروں کے لیے نگار ایوارڈ کے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[2][3]
سونیا جہاں | |
---|---|
سونیا جہاں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | سونیا رضوی |
پیدائش | کراچی، پاکستان |
24 اپریل 1980
رہائش | ممبئی، بھارت[1] |
قومیت | پاکستانی |
شریک حیات | وِویک نراین |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سی ایس ایم |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 2005–تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سونیا رضوی نے فلموں میں اداکاری کے علاوہ، ایک باورچی شو میں بطور جج کام کیا ہے اور وہ کراچی کے فرانسیسی ریستوراں، کیفے فلو کی مالک ہیں۔[2]
ابتدائی زندگی
ترمیمسونیا جہاں 24 اپریل 1980ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد اکبر حسین رضوی کراچی میں مقیم ایک کاروباری ہیں اور ان کی والدہ ، فلورنس رضوی ایک فرانسیسی شہری ہے۔ سونیا کا اصل نام سونیا رضوی ہے لیکن انھوں نے اپنی دادی، معروف گلوکارہ نور جہاں کے اعزاز میں اپنا آخری نام بدل کر جہان کر دیا۔ان کا ایک بھائی ہے ، اس کا نام سکندر رضوی ہے، جو فلمی اداکا رہے۔ سونیامعروف فلم ساز شوکت حسین رضوی کی پوتی ، گلوکارہ ظل ہما کی بھانجی اور اداکار احمد علی بٹ کی پہلی کزن ہیں۔
ذاتی زندگی
ترمیمسونیا جہاں کی شادی ایک ہندوستانی بینکر، ویویک نارائن سے 2005ء میں ہوئی ہے اور وہ بھارت کی دار الحکومت دہلی میں رہائش پزیر ہیں۔[2][4] اس شادی سے سونیا کے دو بچے، ایک بیٹی نور اور ایک بیٹا نروان ہیں۔[4] سونیا اپنے شوہر ویوک کے ساتھ مل کر ایک کلب، کورم کی مالک ہیں، جس کی شاخیں گرو گرام اور ممبئی میں ہیں۔[5][6] سونیا ایک ریسٹورنٹ جس کا نام کوالسکی ہے، کی مالکن ہیں[7][8] اور وہ کراچی کے فرانسیسی ریستوراں، کیفے فلو کی بھی مالکن ہیں۔[2]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | مزید |
---|---|---|---|
2005ء | تاج محل: این ایٹیرنل لاو اسٹوری | ممتاز محل | |
2007ء | کھویا کھویا چاند | رتن بالا | |
2010ء | مائی نیم از خان | حسینہ خان | |
2013ء | دے ریلکٹینٹ فنڈیمینٹلسٹ | نادیہ | |
2016ء | ہو من جہان | سبینہ | |
2017ء | کپتان: دے میکنگ آف اے لیجینڈ | عظمیٰ خانم | 28 اپریل 2017ء کو منظرِ عام پر آئی[9] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Exclusive: Simply Sonya
- ^ ا ب پ ت Exclusive: Simply Sonya, Dawn, 14 February 2010
- ↑ "No work permit for Sonia Jehan"۔ 11 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2021
- ^ ا ب "I miss Pakistan; its simplicity, loyalty and traditions: Sonya Jehan"۔ The Express Tribune۔ Pakistan۔ 17 January 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020
- ↑ "The Quorum launches in Mumbai"
- ↑ "The Quorum: Changing the status quo"
- ↑ "On the Loose: Club Class"
- ↑ "Quorum, an upscale club in an equally upscale setting in Gurugram"
- ↑ "Imran Khan's biopic 'Kaptaan' nearing completion"۔ DAWN.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2015