ہیرا محل (لال قلعہ)
28°39′26″N 77°14′37″E / 28.657259°N 77.243726°Eہیرا محل (لال قلعہ) لال قلعہ، دہلی میں واقع ایک بارہ دری ہے۔
ہیرا محل، لال قلعہ | |
---|---|
عمومی معلومات | |
معماری طرز | مغلیہ طرز تعمیر |
مقام | لال قلعہ، دہلی، بھارت |
متناسقات | 28°39′26″N 77°14′37″E / 28.657259°N 77.243726°E |
آغاز تعمیر | 1842ء |
تکمیل | 1842ء |
تاریخ
ترمیمیہ بارہ دری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے حکم سے 1842ء میں تعمیر کی گئی۔[1]
محل وقوع
ترمیمیہ بارہ دری لال قلعہ کی مشرقی فصیل کے ساتھ اور موتی مسجد (لال قلعہ) کے شمال میں واقع ہے۔شاہی برج (لال قلعہ) اِس بارہ دری کے عین سامنے واقع ہے۔
ہیئتِ عمارت
ترمیملاہور کے شالامار باغ میں واقع دو چھوٹی بارہ دریوں سے اِس کی شباہت بہت زیادہ ہے۔ خام عمارت سادہ خشتی سنگ سرخ کی ہے جبکہ اُس کے اوپر سنگ مرمر سفیر چڑھایا گیا ہے جس کی نسبت سے یہ ہیرا محل کہلاتا ہے۔ عمارت مربع نما ہے، چہار جانب تین تین محرابی دروازے ہیں اور ہر جانب دو دو سنگ مرمر کے ستون سہارے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ چھت سادہ ہے جو درمیان میں منقش تھی۔ لیکن اب محض سادہ سنگ مرمر کی ہے۔ ہر سمت میں چھوٹا چوڑائی کا چھجا بھی بنایا گیا ہے۔ اس کا فرش قلعہ کے فرش سادہ سے 7 میٹر بلند ہے۔ یہ عمارت لال قلعہ میں حیات بخش باغ کے اختتام پر تعمیر کی گئی ہے بلکہ اِس کے مقابل شمالی سمت میں بھی ایک ایسی ہی عمارت تعمیر کی گئی تھی جو جنگ آزادی 1857ء میں منہدم ہو گئی۔ اِن دونوں بارہ دریوں کے درمیان میں ایک تالاب تھا جو اب موجود نہیں ہے۔