ہیری پوٹر اور پارس پتھر
ہیری پوٹر اور پارس پتھر یا ہیری پوٹر اور پارس پتھر کا راز (انگریزی: :Harry Potter and the Philosopher's Stone)، ہیری پوٹر سلسلے میں پہلا ناول ہے، جس کی مُصنفہ جے کے رولنگ ہیں۔ اس کا اولین اُردُو میں ترجمہ درخشندہ اصغر کھوکھر نے 2002ء میں شائع کرایا تھا۔ یہ ایک ننھے جوان جادوگر کی کہانی ہے، جس کا نام ہیری پوٹر ہے۔ اِس کہانی میں ہیری پوٹر کا جادوئی دنیا سے تعارف اور اِس کا ہوگورٹس اسکول آف وچکرآفٹ اینڈ وزرڈری (جادوگروں کے اسکول) تک کا سفر بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا نجم نور خان (سادہ اور تصویری) اور معظم جاوید بخاری (سادہ) بھی ترجمہ کر چکے ہیں۔
ہیری پوٹر اور پارس پتھر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Harry Potter and the Philosopher's Stone) | |||||||
جے کے رولنگ کی تحریر کردہ ہیری پوٹر سلسلے کی پہلی کتاب ہیری پوٹر اور پارس پتھر۔
| |||||||
مصنف | جے کے رولنگ | ||||||
اصل زبان | انگریزی | ||||||
سلسلہ | ہیری پوٹر | ||||||
موضوع | جادوگر ، پارس | ||||||
ادبی صنف | نوجوان ادب ، فنطاسیہ ، مہم جوئی فکشن | ||||||
ناشر | بلومسبری پبلشنگ | ||||||
تاریخ اشاعت | 30 جون 1997[1]، 1 ستمبر 1998، 26 جون 1997[2]، 8 دسمبر 1999 | ||||||
صفحات | 240 | ||||||
اعزازات | |||||||
| |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
اعتراضات
ترمیمواجد حسین وسطڑو، خالد رحمان اور ناظم حسین وسطڑو نے ڈان اخبار کے ساتھ شائع ہونے والے رسالے ینگ ورلڈ کے لیے لکھتے ہوئے اعتراض کیا کہ اِس کتاب کے اُردُو ترجمے میں لفظ بہ لفظ ترجمہ کیے جانے کی وجہ سے اُردُو اشاعت میں کہانی تھوڑی کمزور محسوس ہوتی ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کتاب کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کتاب خریدار کی قوتِ خرید سے باہر ہی رہی۔[3]