یاسمین اسماعیل (ولادت:28 مارچ 1950ء، راولپنڈی - 18 جنوری 2002ء کراچی)[1] پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور اداکارہ اور تھیٹر ہدایت کار تھیں۔[1][2]

یاسمین اسماعیل
معلومات شخصیت
پیدائش 28 مارچ، 1950
راولپنڈی، پاکستان
وفات 18 جنوری 2002(2002-10-18) (عمر  51 سال)
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
شریک حیات طارق اسماعیل (1974ء - 2002ء)
اولاد 2
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
کارہائے نمایاں تنہائیں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

یاسمین 28 مارچ 1950 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد ایک فوج میں کرنل تھے جن کے کئی بار منتقلی ہونے کی وجہ سے آپ نے کئی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ آپ نے گریجویشن ہوم اکنامکس کالج سے حاصل کی۔

فنی سفر

ترمیم

1971ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد یاسمین نے کراچی میں رہائش اختیار کر لی۔ آپ کی شادی 1974ء میں طارق اسماعیل سے ہوئی۔ یاسمین نے 1960ء کی دہائی کے آخر میں پی ٹی وی کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ 1980ء میں آپ گرپ تھیٹر کراچی کی ہیڈ بن گئی۔ آپ نے تقریبا 24 تھیٹر ڈراموں کی ہدایت دی۔ جن میں سے زیادہ تر کو عمران اسلم نے لکھا تھا۔ آپ کے کام کو لوگوں نے کافی سراہا۔ آپ نے اپنے آخری ڈراما "اسامہ ہو تو سامنے آئے" کو ہدایت دی۔ اس تھیٹر ڈراما کو بھی عمران اسلم نے لکھا تھا۔[1]

ذاتی زندگی

ترمیم

یاسمین کے شوہر ایک کمپنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ آپ کی وفات کے وقت آپ کے بیٹے امل اسماعیل کی عمر 22 سال اور بیٹی سلا اسماعیل کی عمر 18 سال تھی جو انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکٹچر کی طالب علم ہے۔

وفات

ترمیم

یاسمین اسماعیل کی وفات 18 جنوری 2002 کو کراچی میں ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے کراچی میں آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔[1]

ٹیلی ویژن

ترمیم
  • تنہائیاں (1985ء) (پی ٹی وی)

تھیٹر ہدایت کار

ترمیم
  • اسامہ ہو تو سامنے آئے [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ Noted artiste Yasmeen Ismail passes away 19 جنوری 2002. Retrieved 23 جون 2013.
  2. [http://www.tareekhepakistan.com/detail?title_id=275&dtd_id=384 Death of Yasmeen Ismaeel (یاسمین اسماعیل کی وفات)] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tareekhepakistan.com (Error: unknown archive URL) 19 جنوری 2002ء Retrieved 23 جون 2013.