یاسمین المصری (اداکارہ)
یاسمین المصری (پ: 21 نومبر 1978ء) ایک لبنانی اداکارہ ہیں۔ اُنھوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2007ء میں فلم کیرمل سے کیا۔ 2015ء میں وہ اے بی سی کے سلسلہ وار ڈرامے، کوانٹیکو کا حصہ بنیں، جس میں اُنھوں نے نیمہ امین اور رینا امین نامی دو جڑواں بہنوں کا دہرا کردار نبھایا۔
یاسمین المصری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | لبنان |
نومبر 21, 1978
شوہر | ہانی النعیمی |
اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
دور فعالیت | 2000ء-تاحال |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمیاسمین نے لبنان میں ایک فلسطینی والد اور مصری ماں کے ہاں جنم لیا۔ بعد ازاں وہ رہائش اور تعلیم کے لیے پیرس منتقل ہوگئیں، جہاں اُنھوں نے 2007ء میں گریجویٹ کیا اور سوریا بغدادی ڈانس کمپنی سے بطور رقاصہ اپنے کیریر کا آغاز کیا۔
کیریر
ترمیمیاسمین 2007ء میں پہلی بار بڑے پردے کی زینت بنیں، جب اُنھوں نے نادین لبکی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم کیرمل میں کردار ادا کیا۔ یہ فلم کینز فلمی میلہ 2007ء میں پیش کی گئی۔ اس فلم میں اپنی اداکاری پر، یاسمین کو ابوظہبی فلمی میلہ 2007ء میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور اُسی سال انھیں ایشیا پیسفک اسکرین ایوارڈ میں بھی بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ کیرمل کے بعد، یاسمین عالمی سطح پر بننے والی فلموں، المور والرومان، الجمعہ الخیرہ اور میرل میں جلوہ گر ہوئیں۔
2014ء میں یاسمین نے امریکی ٹیلی ویژن پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور وہ این بی سی کے ٹی وی سلسلے کراس بونز کا حصہ بنیں۔ 2015ء میں اُنھوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اے بی سے کے سنسنی خیز ڈرامے کوانٹیکو میں نیمہ امین اور رینا امین نامی دو جڑواں بہنوں کا کردار ادا کیا۔
نجی زندگی
ترمیمیاسمین لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں اپنے شوہر، ہانی النعیمی اور اپنے بیٹے، لیام کے ساتھ رہتی ہیں۔
فلمی جدول
ترمیمسال | عنوان | کردار | وضاحت |
---|---|---|---|
2007 | کیرمل | نسرین | نامزدگی بطور بہترین اداکارہ برائے ایشیا پیسفک اسکرین ایوارڈ |
2008 | المور والرومان | قمر | |
2010 | میرل | نادیہ | |
2011 | الجمعہ والخیرہ | دلال | |
2014 | کراس بونز | سلیمہ الشراد | باقاعدہ کردار، 9 اقساط |
2015 | کوانٹیکو | نیمہ امین / رینا امین | سلسلے کا باقاعدہ حصہ |
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jazmasri.com (Error: unknown archive URL)
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر یاسمین المصری