میاں یاور سعید (22 جنوری 1935ء - 21 اکتوبر 2015ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے 50 فرسٹ کلاس میچز اور 1953ء اور 1959ء کے درمیان پاکستان میں مقیم مختلف ٹیموں کے لیے 9میچ کھیلے۔ ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیند باز، انھوں نے کیریئر کی 106 وکٹیں حاصل کیں۔ سعید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا لیکن پاکستان کے سکینڈل سے بھرے انگلینڈ کے دورے کے بعد جس میں ٹیم کے ارکان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات بھی شامل تھے اور انگلینڈ کے خلاف تینوں سیریز ہارنے کے بعد انھوں نے 27 ستمبر 2010ء کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ [1] 21 اکتوبر 2015ء کو سعید 80 سال [2] عمر میں لاہور میں برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ وہ محمد سعید اور تیمور سعید کے والد اور رضا ربانی کے سسر تھے۔

یاور سعید
ذاتی معلومات
مکمل ناممیاں یاور سعید
پیدائش22 جنوری 1935(1935-01-22)
لاہور، پنجاب، برطانوی ہند
وفات21 اکتوبر 2015(2015-10-21) (عمر  80 سال)
لاہور, پنجاب, پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
تعلقات
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1953–1955سمرسیٹ
1953/54–1957/58پنجاب (پاکستان)
پہلا فرسٹ کلاس22 اگست 1953 سمرسیٹ  بمقابلہ  آسٹریلین
آخری فرسٹ کلاس27 فروری 1959 سنٹرل زون  بمقابلہ  ویسٹ انڈینز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 59
رنز بنائے 1,547
بیٹنگ اوسط 15.47
100s/50s 0/6
ٹاپ اسکور 64
گیندیں کرائیں 5,891
وکٹ 106
بالنگ اوسط 34.05
اننگز میں 5 وکٹ 5
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 5/32
کیچ/سٹمپ 30/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 2 مئی 2010

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Player Profile: Yawar Saeed"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2010 
  2. "Yawar Saeed dies in Lahore | Cricket"۔ ESPN Cricinfo۔ 2015-10-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2015