یحییٰ مرچنٹ
یحییٰ مرچنٹ (پیدائش: 1903ء – وفات: 1990ء) بھارت کے ممتاز ترین ماہر تعمیرات تھے۔
یحییٰ مرچنٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1903ء |
تاریخ وفات | سنہ 1990ء (86–87 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | معمار ، سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمیحییٰ مرچنٹ 1903ء میں پیدا ہوئے۔ وہ داؤدی بوہرہ جماعت سے تعلق رکھتے تھے۔ممبئی میں بوہرہ فرقے کے پیشوا سیدنا طاہر سیف الدین کا مزار روضہ طاہرہ ، جس کی اندرونی دیوار پر پورا قران مجید کندہ ہے ۔ یہ مزار قائد اعظم کے مزار کے آرکیٹکٹ یحییٰ مرچنٹ نے ڈیزائن کیا تھا ، قائد اعظم کے مزار اور روضہ طاہرہ کے بیرونی ڈیزائن کی مماثلت بھی قابل توجہ ہے ۔
تعمیرات
ترمیمیحییٰ مرچنٹ طرز تعمیرات کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ اُن کی وجہ شہرت مزار قائد[1] اور ممبئی میں واقع داؤدی بوہرہ جماعت کے داعی طاہر سیف الدین کے مزار روضہ الطاہر ہیں۔یہاں یہ بتانا ضرور ی ہے کہ بابائے قوم کی آخری آرام گاہ کے لیے چار نقشے تیار کیے گئے تھے ۔ ایک نقشہ ترک آرکیٹیکٹ اے واصفی ایگلی، دوسرا آرکیٹیکٹ نواب زین یار جنگ اور تیسرا برطانوی آرکیٹیکٹ راگلن اسکوائر نے بنایا تھا۔ تاہم یہ تینوں نقشے رد کر دیے گئے تھے ۔ تین نقشے رد کیے جانے کے بعد دسمبر 1959ء میں قائد اعظم کی ہمشیرہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی خواہش پر نقشے کی تیاری کا کام آرکیٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کے سپرد کیا گیا۔ یحییٰ مرچنٹ نے مزار کے ڈیزائن کا بنیادی کام 28 جنوری 1960ء کو مکمل کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے قائد اعظم کے شان و مرتبے اور قیامِ پاکستان میں ان کے لازوال کردار کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقبرہ ڈیزائن کیا۔ تعمیرات کا آغاز 8 فروری 1960ء کو ہوا۔ 31 جولائی 1960ء کو اس وقت کے صدر فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان نے مزار کا سنگ بنیاد رکھا۔ 31 مئی 1966ء کو مزار کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا۔
وفات
ترمیمیحییٰ مرچنٹ کی وفات 1990ء میں ہوئی۔