یزید بن زمعہ
یزید بن زمعہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی اور ہجرت حبشہ و مدینہ میں شریک تھے۔
يَزِيد بن زَمْعَة | |
---|---|
يَزِيد بن زَمْعَة بن الأسود بن المطلب بن أَسَد بن عَبْد العُزَّى بن قُصَيّ | |
معلومات شخصیت | |
اولاد | ليس له عقب[1] |
رشتے دار | والدہ : قريبہ كبرى بنت ابی اميہ أخت ام سلمہ أخوة: عبد الله بن زمعة الحارث بن زمعة |
عملی زندگی | |
نسب | القرشي الأَسدي |
اہم واقعات | ہجرت حبشہ |
تاریخ قبول اسلام | سابقون الاولون |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمیزید نام، والد کا نام زمعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے ،یزید بن زمعہ بن اسود بن مطلب ابن اسد بن عبد العزیٰ قریشی اسدی، ماں کا نام قریبہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے ، قریبہ بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم ،قریبہ ام المومنین ام سلمہ کی بہن تھیں،یزید کا خاندان زمانۂ جاہلیت سے مشورہ کے عہدۂ جلیل کا حامل چلا آتا تھا اور ظہور اسلام کے وقت یہ اس پر فائز تھے۔[2]
اسلام و ہجرت
ترمیمدعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔[3]
غزوات و شہادت
ترمیممدینہ آنے کے بعد آنحضرت ﷺ کے ساتھ برابر جہاد میں شریک ہوتے رہے، غزوۂ طائف میں بھی آپ کے ساتھ تھے،اتفاق سے میدان جنگ میں ان کا گھوڑا بھڑک کر بھاگا،انھوں نے پکڑ کر شہید کر دیا، کوئی اولاد نہ تھی۔[4]