یمن کے ائمہ (انگریزی: Imams of Yemen) بعد میں یمن کے بادشاہوں کا لقب بھی دیا گیا۔ اہل تشیع کی زیدیہ شاخ سے تعلق رکھنے والے مذہبی طور پر مقدس رہنما (امام) تھے۔ انھوں نے 897ء سے یمن کے کچھ حصوں میں مذہبی اور وقتی سیاسی حکمرانی کا امتزاج قائم کیا۔ ان کی امامت 1962ء میں جمہوری انقلاب کے بعد 1970ء میں شمالی یمن کی خانہ جنگی کے خاتمے تک مختلف حالات میں برقرار رہی۔ زیدی الٰہیات اسماعیلی اور اثنا عشریہ سے مختلف ہیں جو ایک فعال اور نظر آنے والے امام کی بطور رہنما موجودگی پر زور دیتے ہیں۔ امام سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ دینی علوم کا ماہر ہو، اور اپنے آپ کو کمیونٹی کا ایک قابل سربراہ ثابت کرے، یہاں تک کہ اگر یہ ضروری ہو تو جنگ میں بھی۔

Monarch Yemen
سابقہ بادشاہت
مملکت متوکلیہ یمن کا شاہی نشان
اولین بادشاہ/ملکہ یحیی الہادی الی الحق
آخری بادشاہ/ملکہ محمد البدر
سرکاری رہائش گاہ دار الحجر، صنعاء، یمن
بادشاہت کا آغاز ت 897
بادشاہت کا آختتام 1 دسمبر 1970
موجودہ مدعی عقیل بن محمد البدر

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم