یمن (ضد ابہام)
یمن سے حسب ذیل مراد ہو سکتے ہیں:
ٌ * جمہوریہ یمن یا عرب ملک یمن: یہ مغربی ایشیا میں واقع مشرق وسطیٰ کا ایک مسلم ملک ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں سعودی عرب اور اومان، جنوب میں بحیرہ عرب ہے اور مغرب میں بحیرہ احمر واقع ہیں۔ یمن کا دار الحکومت صنعاء ہے اور عربی اس کی قومی زبان ہے۔ یمن کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے، جن میں سے بیشتر عربی بولتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں یمن عربوں کی اصل سرزمین ہے۔ یمن قدیم دور میں تجارت کا ایک اہم مرکز تھا، جو مصالحوں کی تجارت کے لیے مشہور تھا۔
- یمن راگ یا ایمن کلیان: یہ راگ، راگ کلیان ٹھاٹھ کا سب سے پہلا راگ ہے۔ ایمن کلیان ایک سمپورن راگ ہے جس میں مدہم تیور اور باقی تمام سر شدھ استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا وادی سر گندھار اور سموادی نکھاد ہے۔ ایمن کلیان کے گانے کا وقت شام ہے۔