یوسف پیغمبر 2022ء میں بنایا گیا ایک معروف ایرانی سلسلے وار تاریخی کھیل ہے جو حضرت یوسف کی مبارک زندگی پر مبنی ہے۔ اس سلسلے وار تاریخی اسلامی کھیل کی کہانی کو احادیث مبارکہ، قرآن مجید اور دیگر اسلامی و معتبر غیر اسلامی روایات سے اخذ کیا گیا ہے تاہم بنیادی ماخذ اسلامی کتب ہی ہیں۔ اس کھیل کی عکس بندی قدیم مصر کے عمارنہ دور کے عمارنہ شہر میں کی گئی ہے۔ اس کھیل کی عکس بندی کے لیے مصنوعی طور بنائے جانے والی تاریخی عمارتوں، لباس اور مناظر پر 12,000,000,000 تومن 12,200,000 ڈالر لاگت آئی ہے۔۔ یہ سلسلے وار 45 اقساط پر مبنی ہے اور اب انگلش،عربی، اردو،ترکی اور دیگر زبانوں میں دستیاب ہے۔ فلم کے ہدائت کار فرج اللہ سلحشور ہیں جو اس سے قبل اصحاب کہف نامی فارسی سلسلے وار کھیل بنا چکے ہیں۔ اس کھیل کی ہر قسط کا آغاز تسمیہ اور سورۃ یوسف کی آیات سے ہوتاہے۔ سورہ یوسف کی آیات 5-4 کی تلاوت ایران کے معروف قاری کریم منصوری نے کی ہے۔ ان آیات میں حضرت یوسف کے بچپنے کے خواب کا حوالہ دیاگیاہے۔ کہ جب چاند ستارے ان کو سجدہ کرتے ہیں۔

Prophet Joseph.jpg

تنقیدی جائزہ

ترمیم

اس سلسلے وار کھیل کی ایران اور دیگر تمام اسلامی دنیا میں نمائش کے ساتھ ہی مثبت تاثرات موصول ہوئے۔ تاہم بعض کے مطابق اس کھیل میں کثیر زوجات کے نظریے کو فروغ دیاگیاہے۔ حتیٰ کہ ہدائت کار کی دختر جو ایک مذہبی گھرانے میں پروان چڑھی ہیں نے کھلے عام اپنے والد کے کام پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسے یقین ہے کہ کثیر زوجات کی سوچ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی IRIBکی پیداکردہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ:
ہم ہرکسی یا کسی ایک کے بارے میں نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا نظریہ یا سوچ رکھتاہے تاہم ہر کسی کی اپنی سوچ اور نظریہ ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں ہدائت کار سے کسی قسم کے تعلق کے اظہار کے بنا ایک عمومی ناظر کے طور پر پریشان ہوں کہ ایران میں اسلام کس شکل میں نوجوانوں کو پیش کیاجا رہاہے اور انکا مستقبل کیساہوگا؟ ان کو کیا انتخاب کرناچاہئے؟
جبکہ ہدائتکارر فرج اللہ سلحشور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ:
تمام مکاتب اسلامی سمیت ماضی میں کثیر زوجات کی روایت موجود تھی۔ مگر موجودہ زمانے میں کچھ وجوہات کی بناپر اس میں تبدیلی آگئی ہے۔ انبیا اور انبیا کے پیشرو بعض اوقات 2 یا 2 سے زائد زوجات بھی رکھتے تھے۔ یہ ایک ماضی کی حقیقت ہے جس کی تاریخ گواہی دیتی ہے اور یہ روایت اب بھی بعض اسلامی ممالک میں موجود ہے جبکہ حقوق نسواں کے شیعہ طرفدار اس میں ترمیم کرناچاہتے ہیں۔ ماضی میں کثیر زوجات کی روایت تھی اس لیے میں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرسکتاتاکہ حقوق نسواں کے علمبرداروں کو خوش کرسکوں۔ گو کہ کثیر زوجات کا معاملہ میری نظر میں اہم نہیں اور نہ میں اس کو فروغ دینے کے لیے کسی اقدام کا حامی ہوں تاہم یہ کھیل ایک تاریخی حقیقت ہے جس میں ہم مسلمانوں کے لیے دیگر بہت سے اسباق پوشیدہ ہیں۔

کتایون ریاحی جو ایران کی ایک معروف اداکارہ ہیں انھوں نے اس کھیل میں اداکاری کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ ان کا اس تاریخی کھیل میں اداکاری کرنے کا تجربہ نہائت شاندار رہا۔ انھوں نے کہا کہ اس تاریخی اسلامی کھیل میں انھیں استحکام، رواداری، احترام، حیاوشرم اور حجاب و نقاب سمیت بہت سی اسلامی اقدار کا عملی تجربہ حاصل ہواہے۔ اس لیے اب کسی دیگر کردار کے لیے اداکاری نہیں کرینگی۔ وہ ہمیشہ اپنے اندر زلیخا کے تاریخی کردار کے لیے اداکاری سے حاصل ہونے والی چاشنی اور مٹھاس کو ہمیشہ اپنے اندر محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔

اداکار

ترمیم
اداکار کردار
مصطفی زمانی یوسف پیامبر
محمود پاک نیت یعقوب
کتایون ریاحی زلیخا
جعفر دهقان پوتیفار (عزیز مصر)
رحیم نوروزی آخناتون
جهانبخش سلطانی آمنحوتپ سوم
لیلا بلوکات نفرتیتی
الهام حمیدی اسنات (زوجہء یوسف)
کورش زارعی لاوی بن یعقوب
اردلان شجاع کاوه جبرئیل

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

پیامبر یوسف سلسلے وار تاریخی اسلامی کھیل اردو زبان میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)