یونس ایمرے
یونس ایمرے (عثمانی ترکی: یونس امرہ) (1238ء - 1320ء) ایک ترکی شاعر اور صوفی شخصیت تھے جنھوں نے اناطولیہ کے ادب و ثقافت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔[3] انھوں نے قدیم اناطولوی ترکی میں تحاریر لکھیں جو جدید ترکی زبان کی ابتدائی شکل تھی۔ یونس ایمرے کی 750 ویں سالگرہ کے موقع پر، یونیسکو نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے 1991ء کو ’یونس ایمرے کے عالمی سال‘ کے طور پر منایا۔[4]
یونس ایمرے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1241ء [1] ایشیا صغریٰ |
وفات | سنہ 1321ء (79–80 سال)[1] اناطولیہ |
شہریت | سلطنت عثمانیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [2]، مصنف ، متصوف |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
شعبۂ عمل | شاعر ، تصوف |
درستی - ترمیم |
حالاتِ زندگی
ترمیمنام کا تلفظ
ترمیمیونس ایمرے کے نام کا عثمانی (فارسی) رسم الخط میں اِملا ’’یونس امریہ‘‘ ہے۔ موجودہ ترکی زبان کے لاطینی رسم الخط میں ’’E‘‘ کی آواز اُردو کے ہلکے زیر جیسی ہے ۔ عربی زبان کے فتحہ یعنی زبر اور الف ما قبل مفتوح کے لیے لاطینی رسم الخط کا ’’A‘‘ استعمال کیا جاتا ہے۔
یونس ایمرے کی پیدائش صاری کوئے نامی گاؤں میں ہوئی۔ اس زمانے میں قونیہ پرسلجوق ترکوں کی حکومت تھی۔ یونس ایمرے نے چالیس سال اپنے استاد شیخ تاپدوک ایمرے کے قدموں میں گزار دیے۔ اُن کی زیر نگرانی انھوں نے قرآن و حدیث کے علم میں کمال حاصل کیا۔ طریقت کے اسرار و رموز سے شناسا ہوئے۔ اُن کے کلام میں رباعی، گیت، ن ظمیں، غزلیں سبھی نظر آتی ہیں۔[5] ترکی ادب پر یونس ایمرے کے اثرات ان کے زمانے سے لے کر دورِ حاضر تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ احمد یسوی اور سلطان ولد کے بعد یونس ایمرے پہلے شاعر تھے جنھوں نے فارسی یا عربی میں شاعری کرنے کی بجائے اپنے زمانے اور خطے میں بولی جانے والی ترکی زبان میں شاعری کی۔ ان کا طرزِ تحریر وسطی اور مغربی اناطولیہ کے معروف اور ہم عصر اندازِ بیان کے بے حد قریب تھا۔ ان کے کلام کی زبان وہی ہے جو اس خطے کے بڑی تعداد میں نامعلوم علاقائی شاعروں، علاقائی گیتوں، علاقائی قصے کہانیوں اور پہیلیوں کی زبان ہے۔
جدید میڈیا میں
ترمیمترکی کے پہلے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشن، ٹی آر ٹی 1 کی جانب سے یونس ایمرے کے حالاتِ زندگی پر انھی کے نام سے ایک ٹی وی سیریز تیار کی گئی، جو دو سیزن پر محیط تھی۔[6] سیریز کا پہلا سیزن 22 قسطوں پر مشتمل تھا جو 2015ء میں نشر ہوا، جبکہ 23 قسطوں پر مشتمل دوسرا سیزن 2016ء میں نشر کیا گیا۔
یوٹیوب چینل، ٹیلیوستان پر اس ترکی ٹی وی سیریز کو اردو متن (سب ٹائٹلز) کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔پی ٹی وی ہوم نے بھی اس کی نشریات اردو ڈبنگ میں شروع کر دیں ہیں۔
تصاویر
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/140566 — بنام: Yunus Emre
- ↑ http://www.worldatlas.com/webimage/countrys/asia/turkey/trfamous2.htm
- ↑ "Encyclopædia Britannica (2007)"۔ Britannica.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-13
- ↑ Talat Halman (2007)۔ Rapture and Revolution۔ Syracusa University Press, Crescent Hill Publications۔ ص 316
- ↑ "Roznama Dunya: اسپیشل فیچرز :- یونس ایمرے"۔ Roznama Dunya: اسپیشل فیچرز :-۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-29
- ↑ "Yunus Emre" [یونس ایمرے] (ترکی میں). ٹی آر ٹی 1. Retrieved 2018-04-04.
- ↑ "Central Bank of the Republic of Turkey"۔ 3 جون 2009 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "E 9 – Two Hundred Turkish Lira I. Series"۔ 2014-09-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-09-20
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر یونس ایمرے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- یونس ایمرے (ٹی وی سیریز) آئی ایم ڈی بی پر
- یونس ایمرے - اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ یوٹیوب پر
- لیبری واکس (دائرہ عام صوتی کتب) پر یونس ایمرے کی تصنیفات