یوٹیوب شخصیات، یوٹیوب ستارے یا مختصرًا صرف یوٹیوبر ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو کسی فن، ہنر، عوامی موضوع، خبریں، گلوکاری وغیرہ کے بارے میں یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ ان یوٹیوبروں کے مداح جو ان اپلوڈ کردہ ویڈیوجات سے متاثر ہوتے ہیں اور تازہ تازہ اپلوڈ کے مشتاق رہتے ہیں، سبسکرائب کرنے والے بنتے ہیں۔ سبسکرائب کرنے والوں اور لائک (پسند) کرنے والوں کی تعداد اپلوڈ کنندوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ویڈیو کی تیاری

ترمیم

یوٹیوب پر ویڈیو مواد کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔ یہ ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تخلیق کار، اساتذہ، وڈیو بلاگز، صحافی، فن کار، گلوکار، صحافت اور مواصلات عامہ کے طلبہ و طالبات وغیرہ۔

ٹی وی اور اخبارات کی طرح گوگل اور یوٹیوب بھی اشتہارات سے خوب منافع کماتے ہیں۔ ان کی کل آمدنی کا 95 فیصد حصہ اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے۔ انھی کمائیوں کا کچھ حصہ کثرت سے دیکھے جانے والی ویڈیوز اور ان چینل مالکین کو جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم