پوجا جین جو عام طور سے ڈِھنْچَک پُوجا سے گاتی ہیں،[1] ایک بھارتی یوٹیوب ستارہ ہے۔ وہ ملک کی دار الحکومت دہلی میں سکونت پزیر ہے۔[2][3][4] اس کے تین نمبروں سویگ والی ٹوپی (2015ء[5][6][7] دارو (2016ءسیلفی میں نے لے لی آج (2017ء) کو ایک ملین سے زائد ہِٹ حاصل ہوئے ہیں۔ مزید یہ کہ دلوں کا شوٹر کو جولائی 2017ء کے پہلے ہفتے تک 8,00,000 ہٹ حاصل ہوئے۔ اس کی ویڈیو سیلفی میں نے لے لی آج کو مئی 2017ء میں اپلوڈ کیا گیا تھا،[8] جسے جولائی کے ختم تک 23 ملین ہٹ حاصل ہوئے تھے۔[9] اس کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ پاگل پن کی حد تک وائرل بن چکا تھا۔[10] 24 جولائی 2017ء کو اس نے ایک نیا گیت باپو دے دے تھوڑا کیش اپلوڈ کیا۔ یہ ویڈیو اس درجہ مقبول ہوا کہ ایک ہفتے میں اسے دو ملین ہٹ حاصل ہوئے۔[11] سونو نگم نے ایک ویڈیو اپلوڈ کیا جس میں وہ دلوں کا شوٹر گاتے ہوئے دکھائے دیے، جس پر تبصرہ نگاروں کا کہنا یہ تھا کہ یہ کمار سانو کے طرز پر گایا گیا ہے۔[11] 20 اکتوبر 2017ء کو جین نے اپنا تازہ ترین نمبر آفرین فاطمہ بے وفار ہے جاری کیا، جسے نومبر 2017ء کے دوسرے ہفتے تک دو ملین ہِٹ حاصل ہوئے تھے۔[12]

پوجا جین // شہ نشین کا معروف نام: ڈِھنْچَک پوجا
ذاتی معلومات
قومیتبھارتی
پیشہگلوکارہ
یوٹیوب کی معلومات
صنفپاپ
سبسکرائبر309324
(2017-11-15)
کل مشاہدات60341056
(2017-11-15)

آخری تجدید: 2017-11-15

ڈھنچک پوجا کے یوٹیوب کو سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد دو لاکھ (2,00,000) متجاوز ہے۔ اس میں بارہ (12) ویڈیوز اپلوڈ کیے گئے تھے۔ مگر اس میں سے دو (2) کو یوٹیوب کی جانب سے کٹھپا سنگھ کی شکایت کی وجہ سے حذف کر دیا گیا تھا۔ مگر ان ویڈیوز کو دیگر ویب سائٹوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انھیں خود یوٹیوب پر اب بھی دیکھا جا سکتا ہے کیوں کہ کچھ دیگر صارفین نے بھی اپنے کھاتے سے یوٹیوب پر اپلوڈ کر رکھا ہے۔[11][13][14] سماجی میڈیا پر بھی ان حذف کردہ ویڈیوز کو کو عوامی اختیار میں موجود پایا گیا ہے۔[15] کئی تنازعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پوجا کی شکایت دہلی پولیس سے بھی کی گئی تھی کیوں کہ اس نے اپنی ایک ویڈیو میں ہیلمیٹ پہنے بنا ہی اسکوٹر چلائی تھی۔[16]

ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی پوجا نے فنون کے شعبے سے فارغ التحصیل ہوئی ہے۔[17][18] اس ٹویٹوں کا بھی بہ طور خاص حوالہ دیا جاتا رہا ہے، مثلًا: "اچھے انسان بننے کے لیے O.OO ڈالر کی قیمت ادا کرنا ضروری ہے۔۔۔!!!" ("It costs O.OO$ to be a nice person...!!!")، "بھروسا آپ کو مروا سکتا ہے، محبت آپ زخمی کر سکتی ہے اور اپنے ہی حال میں رہنا آپ کو متنفر بنا سکتا ہے۔..!!" ("Trust gets you killed , love gets you hurt and being real gets you hated...!!") اور "اپنی قیمت جانیے اور پھر ٹیکس کو اس سے جوڑیے" ("Know your worth , then add tax")۔[19] اس کا ویڈیو دل کا شوٹر ٹامی سندھو کے پروگرام ٹامی سندھوز بیسٹ بِٹس (Tommy Sandhu's Best Bits) پر منتخب کیا گیا تھا، جسے بی بی سی ریڈیو کے ایشیائی نیٹ ورک پر ایک ایپی سوڈ "ڈھنچک پوجااینڈ نقاش عزیز" ("Dhinchak Pooja and Nakash Aziz") میں دیکھایا گیا۔ عزیز نے ڈھنچک کی صلاحیتوں کی تعرویف کرتے ہوئے اسے ہاٹ نئی ٹیلنٹ (hot new talent) کہا جو سیدھے بھارت سے نکلی ہے ("hot new talent, straight out of India")۔ عزیز نے اس بات کا ذکر کیا کہ ویڈیو کے بہ مشکل تین دن میں 3.7 ملین ملے، اس وجہ یہ "ایک ایسا گیت تھا جسے ہر کوئی گا رہا تھا ... جس میں ٹامی بھی شامل تھا۔ "[20][21] پوجا کو بگ باس 11 میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس نے میں 22 اکتوبر 2017ء میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے داخلہ پایا تھا۔[22] 5 نومبر 2017ء کو شو سے باہر کر دیا گیا۔ اس خیال پر گفتگو کی جاتی ہے کہ معاشی نقاط نظر ہی کی وجہ سے اسے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ اسے یومیہ ایک لاکھ روپیے دیے جا رہے تھے جو کسی بھی آسانی ہٹائے سکنے والے بگ باس شریک ساتھی سے کہیں بڑھ کر تھے۔[23]

معروف یوٹیوبر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "A Very Serious Interview With Pop Star Dhinchak Pooja On World Peace And Global Warming! (LOL)"۔ indiatimes.com (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  2. "Dhinchak Pooja Confirms Being Approached For Bigg Boss; To Perform In Hauz Khas!"۔ Filmi beat (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-24۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  3. "Dhinchak Pooja's BACK! Selfie girl just released 'Baapu Dede Thoda Cash'"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-24۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  4. "Dhinchak Pooja is back with new song Baapu Dede Thoda Cash"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-24۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  5. "Dhinhak Pooja's 'Swag Wali Topi' Is So Bad It Will Ring In Your Ears Forever"۔ News18۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  6. "'Dhinchak' Pooja's 'Swag wali topi' is so mind-numbingly bad, it's hilarious!"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2016-07-13۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  7. "Is this teenager India's Taher Shah? - دی ایکسپریس ٹریبیون"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان انگریزی)۔ 2016-07-12۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  8. "Don't! We watched this viral 'selfie video' by Dhinchak Pooja so you don't have to"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-05-17۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  9. "Dhinchak Pooja"۔ YouTube (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  10. "Dhinchak Pooja's 'Selfie' Song Is Insanely Viral. Hear It At Your Own Risk"۔ NDTV.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  11. ^ ا ب پ "Dhinchak Pooja releases new song Baapu Dede Thoda Cash; watch video"۔ The Financial Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-25۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  12. "Dhinchak Pooja's Aafreen Fathima Bewafa Hai is breaking the internet—Watch"۔ Zee News (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-22۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017 
  13. "Youtuber Dhinchak Pooja's videos taken off her channel - Times of India"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  14. "Dhinchak Pooja: What happened to India YouTube 'star' videos?"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-12۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  15. Rashmi Mishra (2017-07-12)۔ "Dhinchak Pooja Song Videos Deleted But You Can Still Watch Dilon Ka Shooter, Selfie Maine Leli Aaj, Daaru Daaru and Swag Wali Topi HERE!"۔ India.com (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  16. "Delhi Traffic Police to take action against Youtube star Dhinchak Pooja for her new song 'Dilon Ka Shooter' - Times of India"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  17. "mid-day interview: Dhinchak Pooja plans to become India's No 1 music sensation"۔ mid-day (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  18. "Everything you need to know about Youtube star Dhinchak Pooja - Times of India"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  19. "WATCH: The Dhinchak Pooja you didn't know! | Latest News & Updates at Daily News & Analysis"۔ dna (بزبان انگریزی)۔ 2017-06-01۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2017 
  20. "Dhinchak Pooja and Nakash Aziz"۔ audioBoom (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2017 
  21. "Dhinchak Pooja and Nakash Aziz, Tommy Sandhu's Best Bits - BBC Asian Network"۔ BBC۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2017 
  22. "Bigg Boss 11 wildcard entrant Dhinchak Pooja: All you need to know about the online sensation - Mumbai Mirror -"۔ Mumbai Mirror۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017 
  23. "SHOCKING! Was Dhinhcak Pooja's eviction from 'Bigg Boss 11' pre-planned? | Latest News & Updates at Daily News & Analysis"۔ dna (بزبان انگریزی)۔ 2017-11-07۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2017