یوگراج سنگھ
یوگراج سنگھ (پیدائش:25 مارچ 1958ء) ایک بھارتی اداکار اور سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے دائیں ہاتھ کے فاسٹ میڈیم باؤلر کے طور پر ہندوستان کے لیے ایک ٹیسٹ اور چھ ون ڈے کھیلے۔ ان کا پہلا ٹیسٹ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا جس میں ہندوستان کو 62 رنز سے شکست ہوئی۔ ان کا کیریئر چوٹ سے ختم ہونے کے بعد، وہ پنجابی سنیما میں داخل ہوئے۔ ان کا بیٹا یووراج سنگھ 2000ء سے 2019ء تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا رکن تھا۔ یوگراج کا تعلق پنجاب کے لدھیانہ ضلع کے گاؤں کنیچ سے ہے۔ انھوں نے بالی ووڈ کی فلموں جیسے تین تھے بھائی، سنگھ از بلنگ اور بھاگ ملکھا بھاگ میں بھی کام کیا ہے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | یوگراج سنگھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | چنڈی گڑھ, مشرقی پنجاب, بھارت | 25 مارچ 1958|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 152) | 21 فروری 1981 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 34) | 21 دسمبر 1980 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 15 فروری 1986 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 23 نومبر 2005 |
ذاتی زندگی
ترمیمسنگھ نے شبنم کور سے شادی کی لیکن بعد میں انھیں طلاق دے دی۔ ان کے بڑے بیٹے یوراج سنگھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر بلے باز ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا زوراور سنگھ ہے۔ 2011ء میں، ان کے بیٹے یووراج کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ اس سے صحت یاب ہو گئے۔ بچپن میں یوگراج کا رویہ اپنے بیٹے یوراج کے ساتھ سخت تھا۔ طلاق کے بعد ان کے بیٹے یوراج نے اپنی ماں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں اس نے ستبیر کور سے شادی کی۔
تنازعات
ترمیمیوگراج سنگھ نے اس وقت کے ہندوستانی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی پر اپنے بیٹے یوراج سنگھ کے کیریئر کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔ سنگھ کے مطابق دھونی کی وجہ سے یوراج کو 2015ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ 2020ء میں، سنگھ نے ویرات کوہلی پر الزام لگایا کہ انھوں نے یوراج کی حمایت نہیں کی اور ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔