یوگنڈا قومی مسجد کمپالا ، یوگنڈا میں کمپالا کے قدیم علاقے میں کمپالا ہل پر واقع ہے۔ 2006 اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس میں 15,000 نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مزید 1,100 نمازیوں کی لیے گیلری جگہ مہیا ہے جب کہ چھت پردیگر 3,500 نماز پڑھ سکتے ہیں۔ کرنل معمر قذافی نے یہ مسجد یوگنڈا کے مسلمانوں کو تحفہ میں دی تھی۔ یوگنڈا میں بہت سی مساجد ہیں لیکن اس مسجد کی بات ہی کچھ او رہے۔ یہ ایک فلک بوس عمارت لگتی ہے ۔ [1]

تاریخ

ترمیم

اس مسجد کا سرکاری طور پر جون 2007 میں قذافی نیشنل مسجد کے نام سے افتتاح ہوا تھا اور اس میں یوگنڈا مسلم سپریم کونسل کا صدردفتر تھا۔ [2] کرنل قذافی کی وفات کے بعد 2013 میں اس کا نام "یوگنڈا قومی مسجد" رکھ دیا گیا کیونکہ لیبیا کی نئی انتظامیہ "مسجد کو پرانے نام سے دوبارہ آباد کرنے سے گریزاں تھی۔" [3]

گیلری

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم
  • قذافی مسجد ، ڈوڈوما، تنزانیہ

بیرونی روابط

ترمیم
  1. New Mosque Redraws Kampala's Skyline UGPulse.com, August 24, 2006
  2. "Uganda People News: Kayongo free to enter Gaddafi Mosque-Mubajje"۔ Ultimate Media Consult۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-28
  3. Old Kampala mosque drops Gaddafi name, The Observer