2016ء پٹھانکوٹ حملہ
2 جنوری 2016ء کو 4 سے 6 مسلح شدت پسندوں نے، جو فوجی وردیوں میں ملبوس تھے پٹھانکوٹ ایئر پورٹ پر صبح 3:30 منٹ پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں 2 جنوری کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسندوں کو مار دیا گیا۔ 3 جنوری کو دوبارہ 2 حملہ آوروں کی موجودگی کا علم ہو، جس پر دوبارہ کارروائی شروع ہوئی۔ اب تک 4 حملہ آور اور 7 بھارتی فوجیوں، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے، ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آپریشن کے دوران میں سات فوجی بھی مارے گئے ہیں جن میں چھ کا تعلق فضائیہ جبکہ ایک کا نیشنل سکیورٹی گارڈ سے ہے۔ 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
2016ء پٹھانکوٹ حملہ | |
---|---|
مقام | پٹھانکوٹ اے ایس ایف، پنحاب، بھارت |
متناسقات | 32°14′01″N 075°38′04″E / 32.23361°N 75.63444°E |
تاریخ | 2 جنوری 2016ء 3.30 am (آئی ایس ٹی) |
نشانہ | پنجاب پولیس، بھارتی فضائیہ |
حملے کی قسم | فائرنگ |
ہلاکتیں | 6 حملہ آور 7 سیکورٹی اہلکار (6 آئی اے ایف اور Defence Security Corps اہلکار، بشمول 1 Garud کمانڈو; 1 National Security Guard)[1] |
متاثرین | نامعلوم |
مرتکبین | نامعلوم |
مشتبہ مرتکبین | جیش محمد[2] |
دفاع کنندگان |