50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ

سنہ 2023ء کا 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ اب تک کا سب سے بڑا بین الاقوامی 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ تھا جس میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ یکم مارچ، 2023 سے 21 مارچ  2023ء تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی ٹیم درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل تھی؛

01. ظہور الٰہی (کپتان)

02. جعفر قریشی (نائب کپتان)

03. محمد جاوید

04. اظہر خان (وکٹ کیپر)

05. احمد حیات

06. مظہر حسین

07. شاکر بھگت

08. جام نفیس

09. نعیم طیب

10. فواد باری

11. محمد حفیظ

12. امتیاز احمد

13. جمشید علی

14. رؤف وائیں

15. حافظ خالد

16. آصف ہمایوں

17. عامر سبزواری

18. ریحان رؤف

ڈاکٹر اسجد علی بطور منیجر ٹیم کے ساتھ تھے۔ [1] فائنل 21 مارچ، 2023ء کو نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ایلن ڈاسن نے پروٹیز کی طرف سے تیز 92 رنز بنائے، لیکن آخر میں یہ بے سود ثابت ہوئے کیونکہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 65 رنز سے شکست دے کر سنہ 2023ء کا 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pakistan announces team for over-50-cricket world cup"۔ 3/12/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 12/18/2023 
  2. "ecclestone stars as england beat sa to world cup trophy"۔ 3/21/2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 12/18/2023