8۔ پاس چارلی (آٹھ چکری چارلی) (8۔ Pass Charlie) تب نامعلوم (سکواڈرن لیڈر نجیب احمد خان، ستارہ جرات) پاکستانی بی 57 (57-B) بمبار تھے جنھوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں آدم پور ائر بیس کو کئی بار نشانہ بنایا۔

8۔ پاس چارلی
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ پاک فضائیہ   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ اسکواڈرن لیڈر   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کو 8-پاس چارلی کا نام آدم پور میں تعینات مدمقابل بھارتی فضائیہ کی طرف سے دیا گیا تھا جس کی وجہ ہر حملہ میں گرائے جانے والے آٹھ بموں کا صحیح صحیح نشانہ پر داغا جانا تھا۔ وہ اپنے ہر حملہ میں آٹھ بم ہی گراتے تھے جنکو وہ بلاوجہ نشانہ باندھے بغیر گرانے کی بجائے ٹھیک ٹھیک نشانہ پر داغتے تھے۔ وہ پہلی دفعہ گزرنے ہوئے نشانہ پر ایک بم گراتے، پھر واپس مڑتے اور دوسرا چکر لگاتے ہوئے نشانہ کے اوپر سے گزرتے ہوئے دوسرا بم گراتے۔ اسی طرح نشانہ کے اوپر آٹھ چکر لگاتے اور آٹھ بم ٹھیک ٹھیک نشانہ پر داغتے۔

آٹھ چکروں کی اس روٹین کے علاوہ وہ طلوع چاند کے نصف گھنٹہ بعد آٹھ چکروں کی دوسری روٹین کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم