برنولی خاندان
(Bernoulli family سے رجوع مکرر)
برنولی خاندان بیلجیم کے شہر آنٹورپ سے سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں آکر آباد ہوا۔ لیون برنولی آنٹورپ میں ڈاکٹر تھا اس وقت آنٹورپ ھسپانوی اسپین میں شامل تھا۔ اس کا 1570ء میں انتقال ہو گیا اور اس کے بعد اس کا بیٹا ھسپانوی ظلم و ستم سے بچنے کے لیے فرینکفرٹ چلا گیا اور وہیں مقیم ہو گیا۔ اس کا پوتا جس کا بھی نام جیکب تھا سویٹزر لینڈ چلا گیا اور وہاں کی شہریت لے لی۔ اس کا بیٹا نکولس جو لیون کا پڑ پوتا تھا کے تین بیٹے تھے۔
- جیکب برنولی (1654ء - 1705ء) مشہور ریاضی دان برنولی عدد اسی کے نام سے وابستہ ہے۔
- نکولس برنولی (1662ء - 1716ء) مصور
- جون برنولی (1667ء - 1748ء) مشہور ریاضی دان
ان کے علاوہ بھی برنولی خاندان میں بہت مشہور فنکار، سائنس دان اور ریاضی دان گذرے ہیں۔
- نکولس برنولی اول (1687ء - 1759ء) ریاضی دان اور نکولس برنولی کا بیٹا
- نکولس برنولی دوم (1695ء - 1726ء) ریاضی دان اور جون برنولی کا بیٹا
- ڈینیال برنولی (1700ء - 1782ء) ریاضی دان اور جون برنولی کا بیٹا
- جون برنولی دوم (1710ء - 1790ء) ریاضی دان، طبیعیات دان اوار جون برنولی کا بیٹا
- جون برنولی سوم (1744ء - 1807ء) ماہر فلکیات اور ریاضی دان جون برنولی دوم کا بیٹا
- جیکب برنولی دوم (1759ء - 1789ء) ریاضی دان، طبیعیات دان اور جون برنولی دوم کا بیٹا