خِلط
(Chyle سے رجوع مکرر)
خلط کو طب و حکمت میں chyle کہا جاتا ہے اور اس کی تعریف ان دونوں شعبہ جات میں یوں ہے۔
- حکمت : حکمت میں خلط، غذا کی اس صورت کو کہا جاتا ہے کہ جب وہ آنتوں کے اندر انہضام کے مراحل سے گذر کر اپنی پکوانی شکل و صورت سے الگ ہوجائے، یعنی نہ تو اس میں غذا کی اصل خشبو رہے اور نہ مزہ۔
- طب : طب میں خلط، غذا کی اس صورت کو کہا جاتا ہے جب وہ آنتوں کے اندر انہضام کے مراحل سے گذر کر دودھ (لبن) کی سی شکل میں آجائے اور پھر آنتوں میں پائی جانے والی لبنیات (lacteals) میں سے lymph کے ساتھ جذب ہو کر جسم میں آجائے۔ اس غذا میں lymph کے ساتھ ساتھ اخلاط خرد (chylomicrons) بھی شامل ہوتی ہیں جو اصل میں triglyceride کی چربیوں سے بنے ہوئے قطرات ہوتے ہیں جنکو يستحلب (emulsified) کیا جاچکا ہوتا ہے۔
- قانون طب میں لفظ خلط سے مراد سوائل جسم (body fluids) کی بھی لی جاتی ہے؛ دیکھیےخلط (Humor)۔