چیویتا ویکیا
کمونے
(Civitavecchia سے رجوع مکرر)
چیویتا ویکیا (Civitavecchia) مرکزی اطالوی علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے۔ قصبہ بحیرہ تحرینین (بحیرہ تیرانی) کے ساحل پر روم سے 80 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے اور ایک سیاحتی بندرگاہ ہے۔ شہر کا رقبہ 71 مربع کلومیٹر اور 2006ء میں آبادی 50,891 تھی۔
چیویتاویکیا (Civitavecchia) | |||
---|---|---|---|
شہر کا نشان امتیاز | |||
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 4 میٹر | رقبہ | 71 مربع کلومیٹر |
آبادی | 50,891 | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 0766(39+) | پوسٹ کوڈ | 00053 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
بندرگاہ کی تعمیر رومی حکمران تراجان (تراجان) نے دوسری صدی عیسوی میں کی۔ قصبہ آج کشتیوں اور چھوٹے جہازوں کی اہم بندرگاہ ہے، جو مرکزی اٹلی سے جزیرہ نما ساردینیا اور بارسیلونا کے درمیان آمدورفت کا ذریعہ ہے۔ اطالوی زبان میں قصبہ کے نام چیویتاویکیا کا مطلب ہے قدیم قصبہ۔