ڈی این اے خورد منظومہ
ڈی این اے خورد منظومہ (انگریزی: DNA Microarray) جس کو ڈی این اے چپ بھی کہا جاتا ہے؛ شیشے، پلاسٹک یا سلیکون سے بنی ہوئی ایک ٹھوس سطح ہوتی ہے جس پر مختلف وراثات (جینز) کے ہزاروں مُتَوالِيَہ (ج: مُتَوالِيات / sequences) مخصوص و معلومہ (طے شدہ) مقامات پر ثبت کیے گئے ہوتے ہیں۔
اہمیت
ترمیمانسانی موراثہ خطط (Human Genome Project) کی تکمیل کے بعد خورد منظومہ کی طرز (technology) نے موراثہ (Genome) کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے ایک انتہائی اہم دروازہ کھول دیا ہے۔ جب خورد منظومہ کو تعبیروراثہ یعنی جین کا اظہار (gene expression) کے لیے استعمال کیا جائے تو کل انتساخ یافتہ (transcript) کے لیے آراین اے کی مقدار کا مطالعہ کیا جاتا سکتا ہے۔ جب خورد منظومہ کو تنمیط وراثہ (genotyping) کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعہ ہزاروں الائل (alleles / واحد:الیل) کی ڈی این اے کے سینکڑوں نمونوں کے سینکڑوں اور ہزاروں مکانات (loci / واحد:مکان) پر شناخت ممکن ہوجاتی ہے اور اس طرح کثیروراثی (polygenetic) امراض کے سمجھنے میں بے پنہا مدد ملتی ہے۔ اور جب خورد منظومہ کو امراض (سرطان) کی تَحَرّ طفرہ (mutation screening) کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعہ وراثی اختباریئت (genetic testing) کو ایک نئی جہت عطاہوتی ہے ۔