شجری خلیہ
(Dendritic cell سے رجوع مکرر)
شجری خلیہ ایک ایسا خلیہ ہوتا ہے جو مدافعت (immunity) میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی شکل میں یہ اکثر شاخداری نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اس کو شجری خلیہ کہا جاتا ہے۔ اس سے نکلنے والی ان شاخوں کو ڈینڈرائٹ کہا جاتا ہے۔ یہ خلیات ایسی نسیجوں (tissues) میں پائے جاتے ہیں جو بیرونی دنیا سے رابطے میں ہوتی ہیں مثلا
اس کے علاوہ نابالغ حالت میں یہ خلیات خون میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ جب ایک بار فعال (active) ہوجائیں تو یہ لمفی نسیجات کی جانب ہجرت کرجاتے ہیں اور وہاں پہنچ کر T اور B خلیات کے ساتھ مربوط عمل کے ذریعے مدافعتی نظام کو کامیابی سے چلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
نگار خانہترمیم |