ڈیوٹیریم یا دومصر (Deuterium) ایک فارغہ (gas) ہے جو ہائیڈروجن (Hydrogen) کا ہم جاء (isotope) ہوتی ہے۔ عام ہائیڈروجن کے جوہر کے مرکزے (nucleus) میں صرف ایک اولیہ (proton) ہوتا ہے اور کوئی تعدیلے (neutrons) نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس دومصر کے جوہر کے مرکزے میں ایک اولیے کے ساتھ ایک تعدیلہ بھی ہوتا ہے۔
سمندر کے پانی میں دومصر کا تناسب تعداد کے لحاظ سے ہائیڈروجن (hydrogen) کے مقابلے میں 6420 گنا کم ہے۔ یعنی ہائیڈروجن کی مقدار %99.98 ہوتی ہے اور دومصر کی %0.0156۔ عام سادہ پانی میں اگر ہائیڈروجن کے دس لاکھ جوہر ہوں تو دومصر کے صرف 156 جوہر ہوں گے۔

دومصر کو عام طور پر D کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے حالانکہ ہائیڈروجن کے ہم جاء کے طور پر 2H لکھنا زیادہ صحیح ہے۔ دومصر اور تیزابساز (oxygen) کے ملاپ سے جو پانی بنتا ہے اس بھاری پانی کہتے ہیں۔ بھاری پانی جوہری بجلی گھر اور نیوٹرینو ڈیٹیکٹر میں استعمال ہوتا ہے۔

انگریزی (ڈیوٹیریئم)

ترمیم

اردو (دومصر)

ترمیم
  • دوم = دوسرا (فارسی)
  • صر = عنصر

تاریخ

ترمیم

Harold Urey نامی علم دان نے 1931 میں اسپیکٹرو اسکوپی کے ذریعے دومصر دریافت کی۔ اس وقت تک تعدیلہ دریافت نہیں ہوا تھا اس لیے یہ دریافت دوسرے علم دانوں کے لیے معما بنی رہی۔ 1932 میں تعدیلے کے دریافت ہونے کے بعد کمیت کا یہ معما حل ہوا۔ 1934 میں Harold Urey کو کیمیا کا نوبل انعام ملا۔

 
20 فٹ اونچا دنیا کا پہلا ہائیڈروجن بم جس میں 100 کلوگرام مائع دومصر استعمال کی گئی تھی۔ بم کے ساتھ کچھ دوسری مشینیں بھی منسلک ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم