دورا بالتیا
(Dora Baltea سے رجوع مکرر)
دورا بالتیا (اطالوی: Dora Báltea) ایک اطالوی دریا ہے، شمالی اطالوی علاقہ وادی آوستہ سے نکلتا ہے اور جنوبی سمت بہتے ہوئے اٹلی کے سب سے بڑے دریا، دریائے پوہ میں گرتا ہے۔ دریا کی لمبائی لگ بھگ 160 کلومیٹر (99 میل) ہے۔ دریا کا ماخذ وادی آوستہ میں واقع یورپ کی سب سے بڑی چوٹی مونٹ بلاک ہے، جہاں سے نکلتا ہوا یہ دریا جنوب کی سمت بہتا ہے اور اطالوی علاقہ پیعیمونتے سے ہوتا ہوا آخرکار دریائے پوہ میں گرتا ہے۔
دورا بالتیا (Dora Báltea) | |
---|---|
| |
آغاز | کورمائر کے نزدیک اینٹریویس |
دہانہ | کیواسو کے نزدیک دریائے پوہ |
میدان ممالک | اٹلی |
لمبائی | 160 کلومیٹر (99 میل) |
منبع کی بلندی | 1400 میٹر |
دہانہ کی بلندی | (نامعلوم) میٹر |
اوسط بہاؤ | 110 مکعب میٹر فی سیکنڈ |
دریائی میدان کا رقبہ | 3,920 مربع کلومیٹر |
دریا کشتی رانی کے لیے بہت شہرت رکھتا ہے، کیونکہ گرمیوں میں چوٹیوں سے برف بگھلنے کی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح بلند رہتی ہے اور اسی وجہ سے دریا رافٹنگ (rafting) اور کایاکنگ (kayaking) کے کھلاڑیوں کو مدعو کرتا ہے۔
ویکی ذخائر پر دورا بالتیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |