کورمائر (Courmayeur)(کور مایور)
عمومی معلومات
ملک اٹلی
علاقہ وادی آوستہ
صوبہ آوستہ
رقبہ 210 مربع کلومیٹر
سطح سمندر سے بلندی 1,224+ میٹر
آبادی 2,798
پوسٹل کوڈ 11013
کالنگ کوڈ 0165(39)+
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت (UTC+1)
حکومت
ناظم (سنداکو) نامعلوم
زیر انتظام کمونے 1
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام
علامت
فائل:Courmayeur-Stemma.png


کورمائر (اطالوی، فرانسیسی: Courmayeur) (کور مایور) شمالی اٹلی کے نیم خود مختار علاقہ وادی آوستہ میں واقع ایک شہر ہے، جہاں فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے۔ شہر علاقہ میں واقع شمالی یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک (فرانسیسی میں موں بلاں) کے دامن میں واقع ہے، جہاں سے دورا بالتیا نکلتا ہے۔

خوبصورت پہاڑی مقامات اور آب و ہوا شہر کو پر کشش سیاحتی مرکز بناتی ہے اور شہر سردیوں میں سکئنگ (skiing) کے دلدادہ لوگوں کی آماجگاہ بنتا ہے۔ لیکن سیاحتی مرکز کے طور پر یہ اہمیت صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی کشتی رانی کرنے والوں اور شہر سے دور پرسکون جگہوں پر چھٹیاں گزارنے والوں کے لیے بھی ہے۔ لحاظہ موسم گرما ہو یا سرما، شہر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور شہر کو اٹلی کے اہم سیاحتی شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شہر ایک طرف تو شمالی اطالوی علاقہ کے شہروں سے براستہ سڑک ملا ہوا ہے، (میلان سے فاصلہ 220 کلومیٹر) اور دوسری طرف مونٹ بلانک کے نیچے سے گزرتی ہوئی سرنگ کے ذریعے فرانس سے ملا ہوا ہے (براستہ سرنگ فرانسیسی شہر لیوں (لیون) سے فاصلہ 200 کلومیٹر اور سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا(جانیوا) سے فاصلہ 180 کلومیٹر)۔ اتنے بڑے شہروں سے ذریعہ رابطہ ہونے کی وجہ شہر کو ایک اہم گزرگاہ بناتی ہے۔


بیرونی روابط

ترمیم