قانون برائے بندوق

(Firearm Law سے رجوع مکرر)

قانون برائے بندوق (gun law) قانون کا وہ شعبہ ہے کہ جو کسی بھی ملک میں اس کے افراد کے آتشیں اسلحہ رکھنے کے بارے میں ہدایات فراہم کرتا ہے۔ بندوق یا آتشیں اسلحہ اپنے ہاتھ میں رکھنے یا اٹھانے کے بارے میں قوانین مختلف ممالک میں مختلف ہو سکتے ہیں؛ ناصرف یہ بلکہ بعض اوقات یہ ایک ہی ملک کے مختلف علاقوں میں بھی مختلف پائے جا سکتے ہیں۔ گو ان کی نوعیت و بیان الگ الگ ہے لیکن قانون برائے بندوق نا صرف یہ کہ ایک عام شہری کے لیے موجود ہیں بلکہ حکومتی محافظ اداروں کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوتے ہیں جن میں پاسبان (police) اور عسکری افواج سمیت تمام اقسام کے دیگر محافظ عہدے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اجازت کی حدود

ترمیم

قانونی طور پر مقررہ عمر کی حد اور بندوق رکھنے کی واضح اور لازم ضرورت کے بعد کوئی شخص بندوق رکھنے کا اجازہ حاصل کر سکتا ہے۔ یا پھر اگر اس کا تعلق کسی محافظ شعبے سے ہے تو ایسی صورت میں بھی واضح ہدایات پائی جاتی ہیں کہ محافظ ادارے کا شخص اس اسلحے کو اپنے ہاتھ میں کس وقت اٹھا سکتا ہے اور کم از کم استعمال کی شرائط پر کب کب استعمال کر سکتا ہے۔ بندوق کے حامل اہلکاروں کا (جیسے شارف (commander)) اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بندوق کے حامل اہلکار اس کم سے کم استعمال کا ادراک رکھتے ہوں، ایسے انداز میں اپنے فرائض ادا کرنے کی ممکنہ کوشش کے لیے تربیت یافتہ اور ذہنی طور پر تیار ہوں کہ جیسے ان کے پاس بندوق موجود نہیں۔