نذری طفرہ
(Germline mutation سے رجوع مکرر)
نذری طفرہ یا germline mutation ایسے خلیات میں پیدا ہونے والا طفرہ یا mutation ہوتا ہے کہ جو بچہ بنانے میں براہ راست ملوث ہوا کرتے ہیں۔ یعنی نر کے تولیدی خلیے (نطفہ) اور مادہ کے تولیدی خلیے (بیضہ) میں اگر طفرہ پیدا ہوجائے تو ظاہر ہے کہ وہ ان کے ملاپ (fertilization) سے بننے والے نئے خلیے میں بھی منتقل ہوجائیں گے اور یوں وہ خلیہ جب ماں کے پیٹ میں پرورش پا کر صورت اختیار کرے گا تو والدین (دونوں یا کسی ایک) کی جانب سے آنے والا طفرہ اس بچے میں منتقل ہو چکا ہوگا۔
جبکہ وہ طفرہ یا میوٹیشن جو نر اور مادہ کے تولیدی خلیات (نطفہ اور بیضہ) میں نہ ہوں بلکہ جسم کے کسی دیگر عضو (مثلا جگر، پستان وغیرہ) میں ہوں تو ان کو Somatic mutations کہا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- طفرہ (mutation)
- مطفر (mutation)
- متوالیہ (sequencing)
- واحد نیوکلیوٹائیڈ کثیرشکلیت (single nucleotide polymorphism)
- ڈی این اے