ہرمٹن (انگریزی: Harmattan) خشک اور ریتلی آندھی کو کہتے ہیں جو مغربی افریقی ممالک جو دنیا کے سب سے بڑے صحرا صحارہ کے اطراف واقع ہے میں چلتی ہے۔ آندھی کے یہ جھکڑ صحارہ سے اٹھتے ہوئے خلیج گنی تک جاتے ہیں اور عمومی طور پر ایسی آندھیاں نومبر کے آخر سے شروع ہو کر وسط ماچ تک چلتی ہیں۔

صحرا سے گزرتے ہوئے خشک تیز ہوا انتہائی باریک مٹی کے ذرات جن کا حجم 0.5 سے 10 مائیکرومیٹر تک ہوتا ہے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے جاتی ہے۔

اثرات

ترمیم

بعض مغربی افریقی ممالک میں جب یہ آندھی چلتی ہے تو اس کا اثر بصارت پر پڑتا ہے اور حد نظر بالکل اس طرح کم ہو جاتی ہے جیسے دھند کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ آندھی کئی دن تک سورج کی روشنی کو نیچے نہیں پہنچنے دیتی۔ اس قسم کی اندھیوں کی وجہ سے ہوائی جہاز کمپنیوں کو سالانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جو فلائٹوں کو کینسل یا دوسری جگہوں پر بھیجنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ مون سون ہواوں کے ساتھ ہرمٹن کا امتزاج طوفان بادوباراں جو جنم دیتا ہے۔

نائيجر میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہرمٹن کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں میں الرجی کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ تاہم ٹھنڈی ہوا گرمی کی شدت میں کمی کا باعث ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم