صحرائے اعظم
صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (35 لاکھ مربع میل) ہے، جو تقریباً امریکہ کے کل رقبے کے برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقا میں واقع ہے۔ انگریزی میں اسے Sahara کہا جاتا ہے جو دراصل عربی لفظ "صحرا" کی جمع ہے۔
صحارا کا علاقہ ہر 20 ہزار سال بعد 6 ہزار سال کے لیے ہرا بھرا ہو جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ زمین کا محور خود 26 ہزار سال میں ایک چکر مکمل کرتا ہے جسے Apsidal precession کہتے ہیں۔
صحرائے اعظم | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | الجزائر چاڈ مصر المغرب تونس موریتانیہ نائجر مالی سوڈان فرانس (–3 جولائی 1962) [1] |
تقسیم اعلیٰ | الجزائر ، چاڈ ، مصر ، المغرب ، لیبیا ، مالی ، سوڈان ، تونس ، موریتانیہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 23°04′47″N 12°36′44″E / 23.079722222222°N 12.612222222222°E |
رقبہ | 9200000 مربع کلومیٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 2212709 |
درستی - ترمیم |
صحرائے اعظم کے مغرب میں بحر اوقیانوس، شمال میں کوہ اطلس، اور بحیرہ روم، مشرق میں بحیرہ احمر اور مصر اور جنوب میں دریائے نائجر کی وادی اور سوڈان واقع ہیں۔ صحرائے اعظم مختلف حصوں میں تقسیم ہے، جن میں وسطی کوہ ہقار، کوہ تبستی، کوہ ایئر، صحرائے تنیر اور صحرائے لیبیا شامل ہیں۔ صحرائے اعظم کی بلند ترین چوٹی ایمی کوسی ہے جس کی بلندی 3415 میٹر ہے اور یہ شمالی چاڈ میں کوہ تبستی کے سلسلے میں واقع ہے۔
صحرائے اعظم میں کل 25 لاکھ افراد رہائش پزیر ہیں جن کی اکثریت مصر، ماریطانیہ، مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں رہنے والے باشندوں کی اکثریت بربر نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ صحرائے اعظم في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2024ء