توافق نسیجی مستضد

(Histocompatibility antigen سے رجوع مکرر)

توافق نسیجی مستضدات (histocompatibility antigens) ایسی مستضدات (antigens) کو کہا جاتا ہے کہ جو مرکزہ رکھنے والے خلیات کی جھلی (membrane) پر باہر کی جانب پائی جاتی ہیں اور جب ان خلیات (یا ان سے بنی نسیج (tissue) کو کسی مغایر (disparate) فرد میں زرع (transplant) کیا جاتا ہے تو یہ مستضدات، استمناع (Immunogenicity) میں ملوث تسلیم کی جاتی ہیں۔ یعنی اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایسی مستضدات ہوتی ہیں کہ جو کسی زرع (پیوند) کو لگانے پر اس کے مہمان جسم میں موافق آنے یا اس کے (توافق (compatibility) کا تعین کرتی ہیں اور اسی وجہ سے ان مستضدات کو توافق نسیجی مستضدات کہا جاتا ہے۔ ان توافق نسیجی مستضدات کو دو بڑے گروہوں میں نقسیم کر کے مطالعہ کیا جاتا ہے؛ اول تو وہ کہ جو مہمان جسم میں نصبہ (graft) کے توافق کا تعین کرنے میں زیادہ یا بڑا حصہ شامل کرتی ہیں اور دوم وہ کہ جو اس توافق میں نسبتاً کم کردار کی حامل ہوتی ہیں۔ اول الذکر کو کبیر توافق نسیجی مختلط (major histocompatibility complex) اور بعد الذکر کو صغیر توافق نسیجی مختلط (minor histocompatibility complex) میں شمار کیا جاتا ہے۔

کبیر توافق نسیجی مختلط (MHC) جماعت اول و جماعت دوم کا شکلی اظہار
چند اہم الفاظ

توافق
نسیجی
مستضد
مغایر
زرع
نصبہ
کبیر
صغیر
مختلط

compatibility
histo
antigen
disparate
transplant
graft
major
minor
complex