لیزر یا ترتاش ایک باہم پیوست اور یک رنگی روشنی کی شعاع خارج کرنے والی اختراع کو کہا جاتا ہے۔ لیزر کی تعریف یوں بھی کی جاتی ہے کہ ایک ایسا بصری منبع ہوتا ہے جو فوٹونز کا ایک ہم بستہ (coherent) ستون خارج کرتا ہے۔

لیزر

وجہ تسمیہ

ترمیم
 
لیزر کی مدد سے کی گئی ایک زیبائش چراغاں

یہ لفظ دراصل ایک طویل نام کے پہلے حروف کو لے کر بنایا گیا ایک ترخیمہ لفظ ہے جس کو مکمل طور پر Light Amplification by Stimulated Emission of Radiation پڑھا جاتا ہے اور اسی سے حروف اول اخذ کرکہ LASER بنایا گیا ہے۔

  • Light Amplification by Stimulated Emission of Radiation
  • تضخیمِ روشنی بہ تنبیہی اشہارِ شعاع

لیزر کا اردو مکمل نام مندرجہ بالا الفاظ کی رنگوں سے موجودگی کے باعث واضح ہوجاتا ہے اور اس میں لفظ stimulated کے لیے تنبیہی کا لفظ اصل میں کوئی نیا لفظ نہیں ہے بلکہ اردو کا ایک عام لفظ تنبیہ ہے جو خود عربی کے نبہ سے ماخوذ کیا گیا ہے؛ اردو میں تنبیہ عام معنوں میں تو ہوشیار کرنے یا خبردار کرنے کے معنوں میں آتا ہے مگر عربی میں اسی ہوشیار کرنے کے مفہوم کو وسیع کر کہ اس لفظ تنبیہ کے ایک معنی excite یا stimulate یا متحرک (ہوشیار) کرنے کے بھی آتے ہیں۔ اور اسی سے یہاں تنبیہی کا لفظ اخذ کیا جا رہا ہے۔

اردو اصطلاح English term
روشنی
تضخیم
بہ
تنبیہی
اشہار
شعاع
نبہ
تنبیہ
تنبیہ
تنبیہی
منبہ
منبہ
منبہات
منبہت
منباہ
بالمنبہ
ممنبہ

Light
Amplification
by
Stimulated
Emission
Radiation
warn / exite
warning
stimulation
stimulated
stimulant
stimulus
stimuli
stimulative
stimulator
stimulating
stimulon

اسی قسم کی ایک اور مثال کے لیے دیکھیےمنبہ (stimulus)۔ اب اس وضاحت کے بعد اردو اوائل الکلمات کا طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے اس کا اختصار انگریزی کے laser کی طرح ---- ترتاش --- بنتا ہے جس میں مکمل نام کے ہر لفظ کا پہلا حرف لیا گیا ہے۔ بصری لیزر کی تشبیہ اختیار کرتے ہوئے کسی بھی ایسی اختراع / device کو جو کسی بھی قسم کر ذرات یا کسی بھی قسم کی شعاعوں کو ایک ہم بستہ و پیوستہ ستون (beam) کی شکل میں خارج کرتی ہو لیزر ہی کہ دیا جاتا ہے، ہاں یہ ہے کہ اس کے ساتھ فرق واضع کرنے کے لیے سابقہ کی صورت میں شعاعوں کی حالت کو لکھ دیا جاتا ہے مثال کے طور پر جوہری لیزر (atomic laser) وغیرہ۔ مندرجہ بالا استعمال کہ علاوہ کسی بھی جگہ اگر صرف لیزر کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے تو اس سے مراد عموما ایک ایسے منبع نور کی ہوتی ہے جس سے ہم بستہ نُورات (photons) یا برقناطیسی شعاعیں خارج ہو رہی ہوں۔