قانون بقائے توانائی

(Law of conservation of Energy سے رجوع مکرر)

طبیعیات میں، قانون بقائے توانائی (انگریزی: Law of conservation of Energy) ایک ہمہ گیر قانون ہے جسے حرحرکیات کا پہلا قانون بھی کہاجاتا ہے۔ اِس قانون کی تعریف کئی طرح سے کی جا سکتی ہے:

  • کائنات میں توانائی کی کُل مقدار مستقل ہے، تاہم یہ ایک شکل سے دوسرے شکل میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
  • توانائی کو نا تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نا پیدا کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اِس کو ایک شکل سے دوسرے شکل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
  • کسی نظام میں توانائی مستقل رہتی ہے اور توانائی کی نوپیداوار نہیں ہو سکتی۔ تاہم، اِس کی شکل تبدیل ہو سکتی ہے۔ مثلاً رگڑ، حرکی توانائی کو حرارتی توانائی میں تبدیل کردیتی ہے۔

فی الالفاظِ سلیس، قانون بقائے توانائی کا بیان ہے کہ: ‘‘توانائی کو نا تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نا پیدا کیا جا سکتا ہے، اِس کو ایک شکل سے دوسرے شکل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور اِس دوران، توانائی کی کُل مقدار مستقل رہتی ہے’’.

مزید دیکھیے

ترمیم