عرصۂ حیات
(Lifespan سے رجوع مکرر)
عرصۂ حیات کو مدت حیات بھی کہتے ہیں اور انگریزی میں ان الفاظ کو بالترتیب lifetime اور lifespan کہا جاتا ہے، یعنی علمی و سائنسی مضامین میں یہ الفاظ ایک دوسرے کے متبادل کا درجہ رکھتے ہیں۔ عرصۂ حیات سے مراد کسی بھی شے (جاندار یا غیرجاندار) کے لیے اس مدت یا دورانیہ کی ہوتی ہے کہ جب تک وہ فعال رہے یا کم از کم اپنا وجود اس صورت میں برقرار رکھ سکے جس کی اس سے فطری طور پر توقع کی جاتی ہو۔ سادہ سے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ کسی بھی شے کے وجود میں آنے (مثال کے طور پر انسان کی پیدائش) سے لے کر اس کے فنا ہوجانے (مثال کے طور پر انسان کی موت) تک کا عرصہ اس کا عرصۂ حیات کہلایا جائے گا۔