فقہ الطب
(Medical jurisprudence سے رجوع مکرر)
قانون اور انصاف کے اصولوں کا منظم اور سائنسی مطالعہ اور ان کے نفاذ کا علم، فقہ (jurisprudence) کہلاتا ہے اور اس فقہ کے اصولوں کو جب طب پر نافذ کیا جائے تو اس علم کو فقہ الطب (medical jurisprudence) کا نام دیا جاتا ہے۔ فقہ الطب کی اصطلاح کو بعض اوقات طب الشرعی (forensic science) کے متبادل بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر درحقیقت اول الذکر، قانون سے اور بعد الذکر، طب سے زیادہ قریب ہے، مزید یہ کہ طب کی چند مستند ترین لغات میں ان دونوں اصطلاحات کو الگ رکھا گیا ہے۔