مولِیزے
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام کامپو باسو (کامپوباسو)
صدر علاقہ میکعیلے عیوریو (Michele Iorio)
صوبوں کی تعداد 2
کمونے کی تعداد 136
رقبہ 4,438 مربع کلومیٹر (انیسواں ۔ 1.5 فیصد)
آبادی 320,907 (انیسواں ۔ 0.5 فیصد)
علامت


مولِیزے (انگریزی، اطالوی: Molise) جنوب مرکزی اٹلی کا علاقہ ہے جو وادی آوستہ کے بعد اٹلی کا دوسرا چھوٹا علاقہ ہے۔ 1963ء تک علاقہ آبروزو اور مولیزے کے مشترکہ علاقہ کا حصہ تھا اور 1963ء میں دونوں کو علاحدہ علاحدہ علاقوں کا درجہ دیا گيا۔ علاقہ کی سرحد شمال مغرب میں اطالوی علاقہ آبروزو، مغرب میں لازیو، جنوب میں کمپانیہ، جنوب مشرق میں پلیہ سے ملتی ہیں اور شمال مشرق میں بحیرہ روم کا حصہ آڈریاٹک سی (Adriatic Sea) واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 4,438 مربع کلومیٹر اور آبادی تین لاکھ ہے۔ علاقائی صدر مقام کامپو باسو (کامپوباسو) ہے۔

علاقہ کو دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفاصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہیں۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2001ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 کامپو باسو (کامپوباسو) 230,692 2,909 84
2 ایسرنیا (Isernia) 89,775 1,529 52

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

زراعت اہم شعبہ معیشت ہے اور اہم ترین فصلوں میں گندم، لوبیہ اور آلو ہیں۔ دوسری اہم زرعی پیداوار میں زیتون، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے پھل، سبزیاں اور سورج مکھی شامل ہیں۔ گلہ بانی انحطاط کا شکار ہے اور زیادہ تر بھیڑیں پالی جاتی ہیں۔ ماہی گیری محدود ہے، کیونکہ واحد دستیاب بندرگاہ ترمولی (Termoli) ہے۔ قدرتی وسائل میں قدرتی گیس کے ذخائر ہیں جو لارینو (Larino) میں واقع ہیں۔ صنعتی شعبہ ترقی پزیر ہے اور واحد صنعتی علاقہ ترمولی کے قریب واقع ہے جہاں ٹیکسٹائل، انجینیرنگ، کھانے کا سامان، فرنیچراور تعمیراتی سامان تیار کیا جاتا ہے۔ شعبہ خدمات سے وابستہ افراد کی تعداد کام کرنے کے قابل آبادی کے نصف سے کچھ کم ہے اور عوامی شعبہ ایسرنیا (Isernia) کو صوبہ کا درجہ اور علاقہ کو الگ علاقہ کا درجہ ملنے کے بعد بڑی تیزی سے پھیلا ہے اور اسی شعبہ سے زیادہ تر لوگ وابستہ ہیں۔

علاقہ اٹلی کے کم ترین آبادی والے علاقوں میں سے ہے اور کم آباد ہونے کے پیچھے کئی عوامل کارفرما رہے ہیں۔ سب سے پہلے تو علاقہ کا پہاڑی ہونا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ اس طرح ترقی نہیں کرسکا جیسے کہ دوسرے اطالوی علاقے، نتیجہ بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں سامنے آیا۔ بیسویں صدی کے آغاز اور عالمی جنگوں کے بعد کے زمانہ میں بہت زیادہ لوگوں نے ہجرت کی اور ہجرت کرنے والے نہ صرف اٹلی کے ترقی یافتہ علاقوں میں آباد ہوئے بلکہ اٹلی سے باہر دوسرے ممالک میں بھی جا کر آباد ہوئے۔ نکل مکانی کا یہ سلسلہ 1970ء کے بعد کم ہونا شروع ہوا۔ زیادہ تر آبادی علاقائی صدر مقام کامپو باسو (کامپوباسو) اور اس کے گردونواع اور ساحلی علاقوں میں مرتکز ہے، جبکہ باقی علاقے پہاڑی ہونے کی وجہ سے تقریبا غیر آباد ہے۔

علاقہ کا آباد ترین شہر جس کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے صرف ایک علاقائی صدر مقام کامپو باسو ہی ہے۔۔

نمبر شمار شہر آبادی (2004ء) صوبہ
1 کامپو باسو (کامپوباسو) 51,633 کامپو باسو (کامپوباسو)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

مزید پڑھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم