اطالیہ کی علاقائی تقسیم

اٹلی کے علاقوں کو علاقائی اختیارات 1948ء کے آئین میں وضع کیے گئے، جس کی رو سے آئین کا مقصد علاقائی خود مختاری کا تحفظ اور مرکزی حکومتی سطح پر اختیار کے ارتکاز کو کم سے کم کرنے کے لیے اصول وضع کرنا اور ایسے قوانین بنانا ہے جو اختیارات کے مرکز میں ارتکاز کو کم کر کے علاقائی سطح پر تقسیم کرنے میں مدد دیں۔

اطالیہ کے علاقے

اٹلی کے پانچ خاص علاقوں جن میں فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giuliaساردینیا (Sardiniaسسلی (Sicilyترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) اور وادی آوستہ (Aosta) کو خود مختاری کا خصوصی مقام دیا گیا ہے، جس کی رو سے یہ علاقے مخصوص علاقائی معاملات کے لیے خود اپنا قانون وضع کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصی اختیارات ان علاقوں کو ان کے ثقافتی پس منظر، علاقائی تقسیم اور کچھ اہم مذہبی معاملات کی وجہ سے دیے گئے ہیں۔ باقی عام پندرہ علاقوں کو 1970ء کے آغاز میں عملی طور پر بنایا گیا تھا۔

ہر علاقہ کی اپنی منتخب کونسل یا جیونتہ ریجیونالے (Giunta Regionale) ہوتی ہے، جس کے صدر کا انتخاب براہ راست کیا جاتا ہے۔ اور اگر صدر پر جیونتہ کا اعتماد نہ رہے تو اس کو مستعفی ہونا پڑتا ہے۔

علاقائی تقسیم کا بنیادی مقصد حکومتی مشینری کو غیر مرتکز کرنا ہے۔ 2001ء کی آئینی ترمیم میں علاقوں کو مزید اختیارات وضع کیے گئے ہیں اور خاص طور پر قانون سازی پر مرکزی حکومت کے کنٹرول کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 2005ء میں دائیں بازو کی جماعتوں نے اس وقت کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی (Silvio Berlusconi) کی قیادت میں آئین میں علاقائی تقسیم کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ پیش کیا، جس کے مطابق علاقوں کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قانون سازی کا اختیار دیے گئے تھے۔ تاہم اس منصوبہ تبدیلی آئین کو اطالوی عوام نے ریفرنڈم میں 38.3% کے مقابلے میں 61.7% ووٹوں سے رد کر دیا۔

گذشتہ کئي سالوں سے علاقائي خود مختاری اطالوی سیاست میں اہمیت اختیار کر گئی ہے خاص کر سیاسی جماعت لیگا نارڈ (Lega Nord) کی مقبولیت میں اضافہ اس معاملے کو زیادہ اہم بنا رہا ہے۔

علاقہ جات

ترمیم
نمبر شمار علاقہ علاقہ کا رقبہ (مربع کلو میٹر) علاقہ کی آبادی علاقہ کا صدر مقام صدر مقام کی آبادی
1 آبروزو (Abruzzo) 10,794 1,305,307 لا آکوئیلا (L'Aquila) 69,368
2 وادی آوستہ (Aosta Valley) 3,263 123,978 آوستہ (Aosta) 328,458
3 پلیہ (Puglia) 19,366 4,071,518 باری Bari 1,594,109
4 بازیلیکاتا (Basilicata) 9,995 594,086 پوتینزہ (پوتینتسا) 69,295
5 کلابریا (Calabria) 15,081 2,004,415 کتنزارو (کاتاندزارو) 94,969
6 کمپانیہ (Campania) 13,595 5,790,929 ناپولی (ناپولی) 1,000,470
7 ایمیلیا رومانیا (Emilia-Romagna) 22,124 4,187,557 بولونیا (Bologna) 374,425
8 فریولی وینیزیا جولیا (Friuli-Venezia Giulia) 7,856 1,208,278 تریعیستے (تریستے) 207,069
9 لازیو (Lazio) 17,208 5,304,778 روم (Rome) 2,553,873
10 لیگوریا (Liguria) 5,420 1,610,134 جینوا (Genoa) 620,316
11 لومباردیہ (Lombardia) 23,861 9,475,202 میلان (Milan) 1,308,311
12 مارکے (مارکے) 9,694 1,528,809 انکونا (Ancona) 101, 909
13 مولیزے (Molise) 4,438 320,907 کامپوباسو (کامپوباسو) 51,633
14 پیعیمونتے (Piemonte) 25,399 4,341,733 تورین (ٹیورن) 902,255
15 ساردینیا (Sardinia) 24,090 1,655,677 کالیاری (کالیاری) 160,770
16 سسلیہ (Sicilia) 25,708 5,017,212 پالیرمو (پالیرمو) 675,501
17 ترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol) 13,606 985,128 ترینتو (ترینتو) 110,142
18 تسکانہ (Toscana) 22,990 3,619,872 فیرنزے (فلورنس) 366,488
19 امبریا (Umbria) 8,456 867,878 پیروجیہ (پیروجا) 606,413
20 وینیتو (Veneto) 18,391 4,738,313 وینیزیا (Venezia) 271,251

علاقہ جات کی معیشت

ترمیم
پرچم نام خام ملکی پیداوار 2011 ملین، یورو[1] خام ملکی پیداوار 2011 فی کس 2011, یورو[1] خام ملکی پیداوار 2011 ملین PPS, یورو[1] خام ملکی پیداوار 2011 فی کس 2011 PPS, یورو[1]
  آبروزو 30,073 22,400 29,438 21,900
  وادی آوستہ 4,328 33,700 4,236 33,000
  آپولیہ 69,974 17,100 68,496 16,700
  بازیلیکاتا 10,744 18,300 10,517 17,900
  کلابریا 33,055 16,400 32,357 16,100
  کمپانیہ 93,635 16,000 91,658 15,700
ایمیلیا رومانیا 142,609 32,100 139,597 31,400
  فریولی وینیزیا جولیا 36,628 29,600 35,855 29,000
  لازیو 172,246 29,900 168,609 29,300
  لیگوریا 43,998 27,200 43,069 26,700
  لومباردیہ 337,161 33,900 330,042 33,200
  مارکے 40,877 26,100 40,014 25,500
  مولیزے 6,414 20,100 6,278 19,700
  پیعیمونتے 125,997 28,200 123,336 27,600
  ساردینیا 33,075 19,700 32,377 19,300
  صقلیہ 83,956 16,600 82,183 16,300
  ترینتینو جنوبی ٹائرول 35,797 34,450 35,041 33,700
  تسکانہ 106,013 28,200 103,775 27,600
  امبریا 21,533 23,700 21,078 23,200
  وینیتو 149,527 30,200 146,369 29,600

حوالہ جات

ترمیم

لوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔