نیتونو

کمونے
(Nettuno سے رجوع مکرر)

نیتُونو (Nettuno) اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے، جس کا فاصلہ اطالوی دار الحکومت روم سے ساٹھ کلومیٹر جنوب ہے۔ قصبہ کا رقبہ 71.46 مربع کلومیٹر اور آبادی 36,849 (2004ء) ہے۔ شہر کا شمار اٹلی کے زرعی اور سیاحتی شہروں میں ہوتا ہے۔

نیتونو (Nettuno)
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 11 میٹر رقبہ 71.46 مربع کلومیٹر
آبادی 36,849 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00048
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


شہر کی بنیاد ساراسنز (سیراسن) نے نویں صدی عیسوی میں رکھی اور شہر کا نام قدیم رومی خدا نیپچون کے نام پر رکھا گيا تھا۔ شہر مذہبی زائرین کی اہم منزل ہے جہاں سینٹ ماریہ گوریٹی (Saint Maria Goretti) کی خانقاہ واقع ہے۔

آج کا نیتونو شہر اہم سیاحتی مرکز ہے اور اس کی سیاحتی بندرگاہ میں تقریبا 860 کشتیاں، خریداری مراکز، کشتی رانی، ماہی گیری کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کسی سیاحتی مرکز کے لیے ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ شہر میں اطالوی پولیس کا اہم تربیتی اسکول ہے جہاں خاص طور پر سراغ رساں کتوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune