وراثہ الورم

(Onco-gene سے رجوع مکرر)

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وراثہ الورم، دراصل ورم پیدا کرنے والے وراثے کو کہا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں Onco-gene کہتے ہیں، یہاں onco سے مراد ورم یا سرطان کی ہے۔ طبی لحاظ سے وراثہ الورم کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ ایک ایسا وراثہ یا جین (یا نیوکلیوٹائڈ کا دستہ) ہوتا ہے کہ جو اپنی ساخت ترمیم ہونے کے بعد ایسی لحمیات بنانے لگتا ہے جو خلیات میں سرطانی خواص کے نمودار ہونے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔

یعنی یوں کہـ سکتے ہیں کہ oncogenes دراصل انسانوں سمیت تمام جانداروں کے خلیات میں قدرتی طور پر موجود genes سے ہی پیدا ہو جاتی ہیں اور ایسا ان قدرتی genes کی ساخت یا ترتیب میں پیدا ہوجانے والے کسی نقص کی وجہ سے ہوتا ہے، اس نقص کو طفرہ کہتے ہیں۔ اور اس نقص پیدا ہونے اور سرطانی وراثوں کے نمودار ہونے کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم