طب اذن، بینی و حلق
(Otorhinolaryngology سے رجوع مکرر)
انفاذن حنجریات (otorhinolaryngology) کا لفظ علم طب کی اس شاخ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس میں ناک، کان اور گلے کے امراض کا مطالعہ، ان پر تحقیق اور ان کے معالجے سے سروکار ہوتا ہے۔ انفاذن حنجریات کا لفظ ؛ انفاذن (انف + اذن یعنی ناک کان) اور حنجریات (حنجر + یات یعنی حنجرہ اور علم) سے اخذ کردہ اصطلاح ہے۔ انگریزی میں بھی اس لفظ کو لاطینی سے (oto + rhino) otorhino اور (laryngo + logy) laryngology کو باھم ملا کر بنایا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر طب اذن، بینی و حلق سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |