دریا
(River سے رجوع مکرر)
کسی پہاڑ یا جھیل سے بہت سا پانی نکل کر قدرتی طور پر خشکی پر دور تک بہتا چلا جاتا ہے تو اسے دریا کہتے ہیں۔ دریا یا تو کسی دوسرے دریا سے جا ملتا ہے۔ یا کسی بحر یا بحیرے میں جاگرتا ہے۔ دریا بذات خود مستقل بھی ہوتے ہیں اور معاون بھی ایک دریا دوسرے دریا میں جاگرے تو معاون کہلاتا ہے۔ کچھ صورتوں میں ایک دریا اپنے بہاؤ کے دوران، راستے میں ہی زمین میں جذب اور بخارات بننے کی وجہ سے خشک ہو جاتا ہے اور اپنے دریائی رستے کے آخر تک نہیں پہنچ پاتا ۔. چھوٹے دریاؤں کو اپنے بہاوَ کے حساب سے بعض دفعہ پر کئی اور ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے جیسا کہ چشمہ، ندی،نالہ اور کریک . ان ناموں کے استعمال کی کوئی باقاعدہ وجہءتسمیہ[1] نہیں ہے اور علاقائی طور مختلف نام راِئج ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "GNIS FAQ"۔ United States Geological Survey۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2012
ویکی ذخائر پر دریا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |