بحیرہ ازوف
بحیرہ
(Sea of Azov سے رجوع مکرر)
بحیرہ ازوف بحیرہ اسود کا شمالی حصہ ہے جو آبنائے کرچ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ یہ شمال میں یوکرین، مشرق میں روس اور مغرب میں جزیرہ نما کریمیا سے گھرا ہوا ہے۔
یہ سمندر 340 کلومیٹر طویل اور 135 کلومیٹر چوڑا ہے اور 37 ہزار 555 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں گرنے والے اہم ترین دریاؤں میں دریائے ڈون اور کوبان ہیں۔
یہ دنیا کا سب سے کم گہرا سمندر ہے جس کی اوسط گہرائی صرف 13 میٹر اور زیادہ سے زیادہ گہرائی صرف 15.3 میٹر ہے۔