Spatial
spatial کا لفظ اصل میں space کی طرح spatium سے ہی بنا ہے اور space کا ہی مفہوم رکھتا ہے۔ spatial سے مراد سائنسی مضامین (بطور خاص فعلیات و اعصابیات میں) کسی بھی ایسے مظہر یا وقوعہ کی لی جاتی ہے کہ جو زمانی (temporal) نہیں ہو بلکہ فاصلی ہو یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ مظہر بیک وقت ظاہر ہو رہا ہو۔
چاول اور مثال
ترمیماس بات کی وضاحت کے لیے عام الفاظ میں مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ فرض کیجیے کہ چاول کے دانوں کو کسی خاص بلندی سے گرا کر نیچے موجود کسی جالی سے گذارنا ہے ؛ تو اب ایسا دو طرح سے کیا جا سکتا ہے۔
- ایک تو یہ کہ چاولوں کو مٹھی میں لے کر جالی پر گرا دیا جائے اور اس طرح کوئی دانہ کسی سوراخ سے اور کوئی دانہ کسی سوراخ سے گذرتا ہوا جالی سے نکل جائے گا۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ چاول کے دانے ایک فاصلے یا جگہ یا فضاء (room) پر پھیل کر جالی کے مختلف سوراخوں سے ایک ساتھ گذر جائیں گے اور ایسے مظہر کو سائنس میں spatial phenomenon کہا جاتا ہے، جیسے عصبونات میں واقع ہونے والا فضائی تراکم (spatial summation) کا عمل۔
- دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ چاولوں کے ایک ایک دانے کو چٹکی سے یکے بعد دیگرے باری باری ایک سیدھ میں گرایا جائے اور اس طرح چاول کے تمام دانے باری باری ایک ہی سوراخ سے گذر کر جالی سے نکلیں گے یعنی ایسی صورت میں وہ پہلی صورت کے برخلاف، فضاء یا room پر پھیل کر جالی سے گذرنے کی بجائے ایک ہی مقام سے جالی سے گذرتے ہیں اور جس کے لیے یہ عمل، وقت سے مشروط ہو جاتا ہے اور زمانی کہلاتا ہے، جیسے زمانی تراکم (temporal summation) کا مظہر۔