صدغ
(Temple سے رجوع مکرر)
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے،Temporal۔
علم تشریح میں صدغ (temple)، جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے کہ جو سر میں دائیں اور بائیں دونوں اطراف آنکھوں سے پیچھے اور کانوں کے سامنے پایا جاتا ہے، یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سر کا وہ حصہ جو کانوں کے سامنے ماتھے تک پایا جاتا ہے۔ صدغ کو اردو میں کنپٹی بھی کہتے ہیں، یہ لفظ کان اور پٹی کا مرکب لفظ ہے۔ لیکن چونکہ اس لفظ temple کا استعمال طبی مضامین میں بکثرت اصطلاحات میں بصورت temporal کے مرکب پایا جاتا ہے جس کے لیے کنپٹی سے اردو متبادل نہیں بنایا جا سکتا لہذا طبی لفظ صدغ ہی کو اس کنپٹی سے متعلق مضمون کا عنوان رکھا گیا ہے۔ مثال کے طور پر صرف temporal ہی کو لیجیئے، کنپٹی سے اس کا متبادل کیا بنے گا؟ کنپٹیی؟ کنپٹائی؟ کنپٹیائی؟ کنپٹیہ؟۔ جبکہ صدغ سے اس کے لیے صدغی اور صدغیہ کے الفاظ طب و حکمت کی کتب میں ملتے ہیں۔ صدغ کی جمع اصداغ کی جاتی ہے۔